خواتین کی صحت کے محافظ ان خاص سپر فوڈ کو غذا میں ضرور شامل رکھیں

Now Reading:

خواتین کی صحت کے محافظ ان خاص سپر فوڈ کو غذا میں ضرور شامل رکھیں
خواتین

خواتین کی صحت کے محافظ ان خاص سپر فوڈ کو غذا میں ضرور شامل رکھیں

خواتین ہو یا مرد حضرات دونوں کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے متوازن غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم خواتین کے جسم کی کچھ ضروریات مرد حضرات سے مختلف ہوتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ بعض غذائیں ان مسائل کے لیے اچھی ہیں جو خاص طور پر خواتین کو متاثر کرتے ہیں، جیسے کمزور ہڈیاں، حمل اور چھاتی کا کینسر۔ یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ سپر فوڈز غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جو آپ کے جسم کی حفاظت اور اسے بہتر انداز میں کام کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں یہاں تک عمر رسیدگی میں بھی یہ آپ کو صحت مند رکھتے ہیں۔ یہاں پر ایسے ہی چند سپرفوڈز کا ذکر کیا جارہا ہے جو خواتین کے لیے بے حد ضروری ہیں۔

سویا بین

سویا بین پھلی فائبر، مفید چکنائی اور ایسٹروجن جیسے مرکبات سے بھری ہوتی ہیں جنہیں آئی سو فلیونو کہتے ہیں۔ یہ مینوپاز کے وقت آپ کو کئی مسائل سے بچاتے ہیں۔

کلے

Advertisement

سبز پتوں والی اس سبزی میں وٹامن کے وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے، جو آپ کی ہڈیوں کو مضبوط اور صحت مند رکھنے کے لیے کیلشیم اور وٹامن ڈی کے ساتھ کام کرتا ہے۔

پھلیاں

پھلیاں پروٹین سے بھرپور ہوتی ہیں، جبکہ یہ فائبر کے حصول کا سب سے مؤثر ذریعہ بھی ہیں۔ یہ آپ کے بلڈ پریشر، بلڈ شوگر، اور دل کی دھڑکن کو  توازن میں رکھتی ہیں۔

گریپ فروٹ

گریپ فروٹ میں فلیونائڈز کثیر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو خواتین میں بعض قسم کے فالج کے امکانات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور آپ کے دل کی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔

بیر یاں اور چیری

Advertisement

یہ صرف رنگت میں خوبصورت نہیں ہیں۔ ان پھلوں میں فلیوونائڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، جو صحت مند خلیوں کو نقصان سے بچا سکتے ہیں۔ بیریاں عمر بڑھنے کے ساتھ آپ کے دماغ کو تیز رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ، ان میں موجود وٹامن سی جلد میں کولیجن کی پیداوار کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

پپیتا

اس کا سرخ نارنجی رنگ بیٹا کیروٹین اور لائکوپین سے آتا ہے۔ لائکوپین آپ کے سروائیکل اور بریسٹ کینسر ہونے کے امکانات کو کم کرتا ہے۔ یہ ایک اینٹی آکسیڈینٹ بھی ہے اور کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو صحت مند سطح پر رکھتا ہے تاکہ دل کی بیماری سے بچ سکیں۔

سادہ، کم چکنائی والا دہی

جب آپ کی عمر 50 سال سے زیادہ ہو تو آپ کو زیادہ کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ دہی میں کیلشیم کثیر مقدار میں موجود ہوتا ہے، صرف 8 اونس آپ کو دن بھر کے لیے آپ کے کیلشیم کا ایک تہائی سے زیادہ فراہم کرتا ہے۔

السی کے بیج

Advertisement

گراؤنڈ فلیکس سیڈ فائبر کے ساتھ ایسٹروجن سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ چھاتی کے کینسر سمیت کچھ کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ فلیکس سیڈ کا تیل اومیگا 3 حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ تاہم اس کے استعمال میں احتیاط سے کام لینا چاہئے۔

اخروٹ

اخروٹ میں صحت مند فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں اور یہ متوازن غذا کے حصے کے طور پر کینسر کو روک سکتے ہیں۔

ایواکاڈو

اس پھل میں صحت بخش چکنائی پائی جاتی ہے مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ایوکاڈو سے بھرپور غذا پیٹ کی چربی سے چھٹکارا پانے اور آپ کی آنکھوں اور جلد کی حفاظت میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ جبکہ یہ “خراب” کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے اور “اچھے” کولیسٹرول کو بڑھانے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔

شکر قندی

Advertisement

کاپر، فائبر، وٹامن بی 6، پوٹاشیم، آئرن سے مالامال شکرقندی ایک انتہائی صحت بخش غذا ہے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے اس میں بیٹا کیروٹین بھی موجود ہوتا ہے۔

پالک

فولیٹ سے بھرپور پالک  آپ کا دوست ہے۔ یہ بچے کی قبل از پیدائش کے فوائد کے علاوہ،  ڈیمنشیا، دل کی بیماری اور بڑی آنت کا کینسر ہونے کے امکانات کو کم کرتا ہے۔ پالک میں فولیٹ ہوتا ہے اور لیوٹین بھی۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ آپ کی آنکھ کے لینس اور ریٹینا کی حفاظت کرتے ہیں اورجھریوں کو بھی دور  کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر