دنیا بھر میں پھیلنے والی بیماریوں کے خاتمے کے لیے عالمی ادارے نے بڑی وارننگ جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ برائے ٹی بی، ملیریا اور ایڈز نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بیماریوں پر قابو پانا مشکل ہوگیا ہے۔
گلوبل فنڈ فار ٹی بی، ایڈز اینڈ ملیریا کے سربراہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں اور جنگوں و تنازعات کی وجہ سے مذکورہ تینوں بیماریوں پر قابو پانا چیلنج بن چکا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث لگی پابندیوں کے خاتمے کے بعد بڑے پیمانے پر ٹی بی، ایڈز اور ملیریا پر قابو پانے کے اقدامات کیے گئے تھے لیکن سال 2022 کے بعد ہونے والی بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیوں اور جنگوں کے باعث تمام کوششیں بیکار ہوگئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور جنگوں و تنازعات کے باعث اب 2030 تک ٹی بی، ایڈز اور ملیریا کے خاتمے کی کوششیں ناکام ہوتی دکھائی دیتی ہیں۔
عالمی ادارے کے سربراہ کے مطابق ملیریا بڑے پیمانے پر براعظم افریقہ میں پھیل رہا ہے اور مذکورہ بیماری پہلے صرف مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتی تھی۔
انہوں ںے کہا کہ شدید موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے، کیونکہ ایسی صورت میں لوگوں کو اپنے گھر چھوڑنے پڑتے ہیں اور وہ بہت سارے افراد کے ساتھ رہنے پر مجبور ہوتے ہیں، جس وجہ سے بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی بی، ایڈز اور ملیریا جیسی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے دنیا کو بہت بڑی رقم کی ضرورت ہے اور دوسرا یہ کہ جنگوں و تنازعات سمیت موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بیماریوں پر قابو پانے کے لیے شروع کی جانے والی سروسز متاثر ہوتی ہیں، جس وجہ سے ان بیماریوں کو ختم کرنا ناممکن بنتا جا رہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News