Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ ہیڈ بینڈ نیند میں الزائمر کی ابتدائی علامات کا پتہ لگا سکتا ہے

Now Reading:

یہ ہیڈ بینڈ نیند میں الزائمر کی ابتدائی علامات کا پتہ لگا سکتا ہے
ہیڈ بینڈ

یہ ہیڈ بینڈ نیند میں الزائمر کی ابتدائی علامات کا پتہ لگا سکتا ہے

دنیا بھرمیں الزائمر کی بڑھتی ہوئی شرح ماہرین کے لیے ایک چیلنج بن کر سامنے آرہی ہے یہ ایک ایسا مرض ہے جس میں انسان اپنی ذہنی استعداد کھو بیٹھتا ہے اس بیماری کا ابھی تک کوئی علاج دریافت نہیں کیا جاسکا لیکن بروقت الزائمر کی علامت کا سبب بننے والے خطرے کی نشاندہی کرنے سے اسے کم کرنے  میں مدد مل سکتی ہے۔

تاہم سائنسدانوں نے ان علامات کو جاننے کے لیے ایک ہائی ٹیک بینڈ تیار کیا ہے جسے دماغ کا فٹنس ٹریکر کہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ الزائمر کا مرض ڈیمنشیا کی سب سے عام قسم ہے۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جو بتدریج بڑھتی جس کی ابتدا یادداشت کی ہلکی کمی سے ہوتی ہے جبکہ آگے بڑھ کریہ گفتگو کو جاری رکھنے اور ماحول کا جواب دینے کی صلاحیت سے محرومی کا باعث بنتی ہے۔ الزائمر کی بیماری دماغ کے ان حصوں کا متاثر کرتی ہے جو سوچ، یادداشت اور زبان کو کنٹرول کرتے

یونیورسٹی آف کولوراڈو، یونیورسٹی آف میامی، اور واشنگٹن یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے ایک ہیڈ بینڈ تیار کیا ہے جو دماغی لہروں کے نمونوں کو دیکھنے کے لیے الیکٹرو اینسفالوگرافی ای ای جی کا استعمال کرتا ہے جو ڈیمنشیا کی ابتدائی علامات کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔

Advertisement

کولوراڈو یونیورسٹی سے کلینیکل نیورولوجسٹ برائس میک کونل کا کہنا ہے کہ گھر میں اس ہیڈ بینڈ ڈیوائسز کا استعمال کرتے ہوئے بیماری کے ابتدائی اشارے کے لیے ڈیجیٹل بائیو مارکر کا اندازہ لگانا الزائمر کی بیماری کو ابتدائی مراحل میں جاننے اور کم کرنے میں ایک بہت بڑی پیش رفت ثابت ہوگا۔

205 ضعیف  افراد پر مشتمل ٹرائلز میں محققین نے تھیٹا برسٹ، سلیپ اسپنڈلز اور سست لہروں سمیت اعصاب سے وابستہ ان تمام سرگرمیوں کا پتہ لگانے کے لیے ہیڈ بینڈ کا استعمال کیا،  جو نیند کے دوران میموری پروسیسنگ سے وابستہ ہیں۔

سائنسدان پہلے ہی نیند کے معیار میں خرابی اور الزائمر کے درمیان تعلق کا انکشاف کر چکے ہیں تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں کہ نیند الزائمر کی نشوونما کو کیسے متاثر کرتی ہے، یا یہ بیماری نیند کو کیسے متاثر کر سکتی ہے۔

اس تحقیق کے دوران محققین کی ٹیم نے نیند کے دوران اعصابی نمونوں میں تبدیلیوں کی نشاندہی کی جو کہ الزائمر کے مرض میں مبتلا مریضوں کے دماغوں میں عام طور پر امائلائیڈ اور ٹاؤ پروٹینز کی تعمیر سے متعلق ہو سکتی ہیں۔

پروٹین کی یہ غیر معمولی سطح نیند میں یادداشت کے دوبارہ فعال ہونے سے متعلق ہیں، جو لوگوں کے دماغی لہر کے نمونوں میں کسی بھی علامات کا تجربہ کرنے سے پہلے شناخت کی جاسکتی ہے۔ محققین نے یہ بھی پایا کہ یاداشت کی سرگرمی میں کمی کا تعلق ابتدائی کم علمی خرابی سے ہے۔

اس طرح یہ ہیڈ بینڈ نیند میں الزائمر کے مرض کا قبل از وقت پتا لگا کر اس کی شدت کو کم اور روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ان ہیڈ بینڈ کا تجارتی اور طبی طور پر دستیاب ہونے میں ابھی کچھ وقت ہے۔

Advertisement

تاہم، آسانی سے گھروں میں پہنے جانے والے یہ بینڈ محققین کو الزائمر کی ابتدائی تشخیص کے بارے میں آگاہ کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی انہیں بیماری اور نیند کے درمیان تعلق کے بارے میں ایک نیا ڈیٹا فراہم کر سکتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر