Advertisement
Advertisement
Advertisement

اچھی غذا کا استعمال کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے؛ تحقیق

Now Reading:

اچھی غذا کا استعمال کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے؛ تحقیق
کینسر

کن افراد میں کینسر کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کونسی غذا کا استعمال کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔

پھل اور سبزیاں

ماہرین کے مطابق کینسر سے بچنے کے لیے پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال عادت بنالیں۔

انہوں نے کہا کہ پھلوں، سبزیوں، سالم اناج، دالوں، گریوں اور بیجوں پر مشتمل غذا سے جسم کو اہم وٹامنز، منرلز، فائبر اور اینٹی آکسائیڈنٹس ملتے ہیں، جن سے کینسر کی متعدد اقسام سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی غذا کے ساتھ ساتھ تمباکو نوشی اور الکحل سے گریز اور جسمانی سرگرمیوں کو عادت بنانے سے کینسر کے 40 فیصد کیسز کی روک تھام ممکن ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید بتایا کہ سبز پتوں والی سبزیاں، گوبھی یا اس جیسی سبزیاں، بیریز، سیب، ادرک، لہسن، ہلدی اور سبز چائے وغیرہ میں کینسر سے تحفظ فراہم کرنے والے اینٹی آکسائیڈنٹس ہوتے ہیں۔

درست پروٹین کا انتخاب کریں

سرخ گوشت کا استعمال کم کرکے پروٹین کے حصول کے دیگر ذرائع جیسے مرغی کے گوشت، انڈوں، مچھلی اور نباتاتی پروٹینز کو غذا کا حصہ بنا کر کینسر سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق سرخ گوشت میں چکنائی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جس سے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے، جبکہ مرغی اور مچھلی میں ایسا پروٹین ہوتا ہے جو جسمانی وزن کو مستحکم رکھتا ہے جس سے کینسر کی متعدد اقسام کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

فائبر

فائبر سے بھرپور غذاؤں کا استعمال بھی کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔

Advertisement

جو کا دلیہ، دالوں، سبزیوں، گریوں اور پھلوں میں فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور ان کے استعمال سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

مشروبات کا انتخاب دیکھ بھال کر کریں

پانی، ناریل کا پانی، سبز چائے اور بغیر چینی کے مشروبات کا استعمال صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

اس کے مقابلے میں میٹھے مشروبات کے زیادہ استعمال سے موٹاپے کا خطرہ بڑھتا ہے اور موٹاپا کینسر کا شکار بنانے والا اہم عنصر ہے۔

الکحل کے استعمال سے بھی کینسر کی متعدد اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

نمک کم استعمال کریں

Advertisement

روزانہ کی غذا میں نمک کی مقدار میں کمی لانے سے معدے کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق نمک کی زیادہ مقدار کے استعمال سے معدے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے جبکہ ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

الٹرا پراسیس غذاؤں سے گریز کریں

ایک حالیہ تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے زیادہ استعمال سے کینسر سے متاثر ہونے اور اس سے موت کا خطرہ بڑھتا ہے۔

الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر