
دن بھر میں کیفین کی کتنی مقدار صحت کے لیے مفید ہے
کیفین ایک قدرتی محرک ہے جو عام طور پر چائے، کافی اور کوکو کے پودوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ دماغ اور مرکزی اعصابی نظام کو متحرک کرکے جگانے اور ارتکاز بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتاہے۔
اسی لیے دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد چائے، کافی اور کیفین سے بھرپور مشروبات کا استعمال کرتی ہیں تاکہ دماغ کو جگانے یا دوپہر کے وقت توانائی کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکے۔
لیکن کیا کیفین صحت کے لیے بہتر ہے؟ کیفین کو مرکزی اعصابی نظام کا ایک محرک ہونے کے ساتھ ایک نفسیاتی مرکب سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کا زائد استعمال صحت کو منفی طور پر متاثر کر سکتا ہے۔
تو کیفین کی کتنی مقدار دن بھر کے لیے محفوظ سمجھی جاتی ہے؟
اگرچہ کیفین کو اکثر برا سمجھا جاتا ہے لیکن یہ محرک دراصل دماغ کے لیے فائدہ مند ہو سکتا۔ یہ نہ صرف دن کے دوران آپ کی چوکسی کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے، بلکہ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے محققین کے مطابق اس کا استعمال طویل مدتی یادداشت کو بھی بہتر بنا سکتا ہے۔
کیفین سے بھرپور کافی دماغ کے ان خلیات کی حفاظت کرتی ہے جو ڈوپامائن پیدا کرتے ہیں یہ ہارمون آپ کو بہتر محسوس کرنے میں مددکرتا ہے۔
امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے مطابق ایک صحت مند بالغ فرد دن بھر میں 400 ملی گرام تک کیفین استعمال کر سکتا ہے۔ یہ تقریباً چار کپ کافی کے برابر ہو سکتی ہے۔
کیفین کا زیادہ استعمال جسم پر مضر صحت اثرات مرتب کرتا ہے کیفین پیشاب آور ہے یعنی اس سے حاجت میں اضافہ ہوتا ہے۔کیفین بلڈ پریشر کو بڑھانے کے ساتھ پیٹ میں تیزاب کے اخراج میں بھی اضافہ کرسکتا ہے۔
بہت زیادہ کیفین لینے کے نتیجے میں بےچینی اور اضطراب، سر درد ، چکر آنا، پانی کی کمی اور دل کی تیز دھڑکن کا سامنا ہوسکتا ہے۔ سونے سے پہلے چھ گھنٹے کے اندر کیفین پینا نیند کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ ان ضمنی اثرات سے بچنے کے لیے صحت کے ماہرین نے روزانہ 400 ملی گرام کیفین کی وہ خاص حد مقرر کی ہے جو اس طرح کے تمام مضر اثرات سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News