Advertisement
Advertisement
Advertisement

پپیتے کے بیج کھانے کے یہ فوائد جان لیں

Now Reading:

پپیتے کے بیج کھانے کے یہ فوائد جان لیں

پپیتا ایک خوش ذائقہ پھل ہے جو موسمِ گرما میں اپنی بہار دکھاتا ہے یہ پھل اپنے اندر صحت کے کئی خزانے چھپائے ہوئے ہیں اور اس میں موجود طبی خواص کسی مہنگی دوا سے بھی زیادہ مفید ہوتے ہیں اسی لیے طبی ماہرین مریضوں کو پپیتا کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

لیکن کیا آپ پپیتے کے بیج کھانے کے فوائد جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

بہتر ہاضمہ

پپیتے کے بیج میں پیپین نامی ایک خامرہ پایا جاتا ہے جو ہاضمے میں مدد دیتا ہے۔

ہاضمے کو بہتر کرنے کے لیے اور مسائل سے بچنے کے لیے ایک چائے کا چمچہ تازہ پپیتے کے بیج کھانے کے بعد کھائے جاسکتے ہیں۔

Advertisement

صحت مند جگر

یہ بیج اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم سے زہریلے مواد کو نکال کر جگر کے فعل کو بہتر کرتے ہیں۔

پپیتے کے بیج میں موجود یہ مرکبات جگر کو زہریلے مواد سے پاک کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

انسداد سوزش خصوصیات

پپیتے کے بیجوں میں موجود فلیونائیڈ اور فینولک مرکبات سوزش کم کرنے اور آرتھرائٹس جیسی کیفیات سے راحت بخشنے مدد دیتے ہیں۔

بہتر مدافعتی نظام

Advertisement

وٹامن سی سے بھرپور پپیتے کے بیج مدافعتی نظام کو بہتر کرنے اور کولیجن کی پیداوار میں مدد دیتے ہیں جو جِلد، بالوں اور ناخنوں کی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔

وزن کم کرنے میں مدد گار

پپیتے کے بیج میں بھاری مقدار میں موجود فائبر وزن پر قابو پانے میں مدد دے سکتا ہے۔

فائبر آپ کو زیادہ وقت تک بھوک کا احساس نہیں ہونے دیتا، بلڈ شوگر کی مقدار کو قابو میں رکھتا ہے اور وزن کم کرنے کی کوششوں کو سہارا دیتا ہے۔

بہتر قلبی صحت

یہ بیج اپنے اندر یک ناشاستہ چکنائی اور اینٹی آکسیڈنٹس رکھتے ہیں جو مضر کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں اور قلبی امراض کے خطرات سے بچا سکتے ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر