Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف یہ ایک پھل آپ کے مزاج کو بہتر بنا سکتا ہے

Now Reading:

صرف یہ ایک پھل آپ کے مزاج کو بہتر بنا سکتا ہے
پھل

صرف یہ ایک پھل آپ کے مزاج کو بہتر بنا سکتا ہے

دنیا بھر میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جن کا مزاج مختلف وجوہات کی بناپر اکثر خراب رہتا ہے اور وہ اسے بہتر کرنے کے حربے تلاش کر رہے ہوتے ہیں لیکن ایک عام ساپھل اس کا مؤثر علاج ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خوبصورت زرد رنگ لیے کیلا اپنے اندر ایسی خصوصیات رکھتا جو مزاج کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

نوے فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ وہ مہینے میں کم از کم ایک بار کیلا ضرور کھاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ امریکا کا سب سے زیادہ مقبول پھل ہے۔ کیلے نہ صرف بطور پھل کھایا جاتا ہے بلکہ اسے مختلف طریقوں جیسے بنانا کیک، بنانا شیک اور اسموتھیز بنا کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 موجودہ دور میں لوگوں کی بڑی تعداد تناؤ، اضطراب، ڈپریشن، دماغی دھند اور نیند کی کمی کے مسائل کا سامنا کر رہی ہے تاہم کیلے میں موجود غذائی اجزاء آپ کے موڈ کو بہتر بناسکتے ہیں۔

Advertisement

کیلے آپ کے موڈ کو کیسے فروغ دیتے ہیں؟

ڈاکٹر ٹالبوٹ کے مطابق کیلے میں وٹامن بی 6  آپ کے تجویز کردہ یومیہ مقدار کا 20 فیصد فراہم کرتا ہے۔ یہ وٹامن سائنسی طور پر ڈپریشن اور اضطراب کی علامات کو کم کرنے، خواتین میں ماہواری سے پہلے کے سنڈروم (PMS) کو زائل کرنے، تناؤ کے اثرات کو کم کرنے اور مجموعی طور پر موڈ کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

وٹامن بی 6 سیروٹونن کی پیداوار کو بڑھاتا ہے یہ دماغ کا ایک طاقتور نیورو ٹرانسمیٹر جسے “خوشی کا ہارمون” کہا جاتا ہے۔ ڈاکٹر ٹالبوٹ مزید کہتے ہیں کہ کیلے میں پری بائیوٹک فائبر اور پوٹاشیم بھی زیادہ ہوتا ہے، جو کہ اچھے موڈ سے منسلک دیگر غذائی اجزاء میں شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر