
جوڑوں کی تکلیف میں کمی لانے والے بہترین طریقے
جوڑوں کے امراض کی متعدد اقسام ہیں اور لگ بھگ سب میں ورم کا کردار اہم ہوتا ہے۔
تو آج ہم آپکو جوڑوں کی تکلیف میں کمی لانے والے بہترین طریقے بتائیں گے۔
اومیگا 3 سپلیمنٹس کا استعمال
تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے سپلیمنٹس کا استعمال جسمانی ورم میں کمی لاتا ہے اور اس سے جوڑوں کی تکلیف گھٹ جاتی ہے۔
پرو بائیوٹکس سے مدد لیں
ہمارے معدے میں موجود بیکٹریا جوڑوں کی صحت کے حوالے سے اہم کر دار ادا کرتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ معدے میں موجود صحت کے لیے مفید بیکٹریا کی تعداد بڑھانا جوڑوں کے مسائل سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔
اس مقصد کے لیے دہی کھانا بہتر ہوتا ہے کیونکہ اس میں موجود پرو بائیوٹکس سے معدے میں صحت کے لیے مفید بیکٹریا کی تعداد بڑھتی ہے۔
لونگ کا استعمال
لونگ میں ورم کو کم کرنے والے کیمیائی مرکبات موجود ہوتے ہیں۔
لونگ کا استعمال ایسے پروٹین کو جسم میں خارج ہونے سے روکتا ہے جو ورم کو بڑھاتا ہے۔
اس کے علاوہ لونگ میں اینٹی آکسائیڈنٹس بھی موجود ہوتے ہیں جو ہڈیوں کو کمزور ہونے کا عمل سست کردیتے ہیں۔
ہلدی بھی مفید
ہلدی میں موجود اجزا ورم کش ہوتے ہیں اور کچھ تحقیقی رپورٹس میں اسے جوڑوں کی تکلیف کا سامنا کرنے والے افراد کے لیے ادویات جتنا مؤثر قرار دیا گیا ہے۔
اس کے لیے ہلدی کے سپلیمنٹس کا استعمال کیا جاسکتا ہے مگر اس حوالے سے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہتر ہے۔
ہلکی پھلکی ورزش
چہل قدمی ایسی ورزش ہے جو جوڑوں کی تکلیف میں کمی لا سکتی ہے۔
جسمانی سرگرمیوں سے جسمانی وزن میں کمی آتی ہے اور جوڑوں کی تکلیف میں اضافی جسمانی وزن اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سبز چائے
سبز چائے پینے کی عادت سے بھی جسمانی ورم میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔
سبز چائے میں موجود ای جی سی جی نامی جز جسمانی ورم میں کمی لاتا ہے۔
سبز چائے پینے سے جوڑوں کی تکلیف کی شدت میں کمی آتی ہے۔
وٹامن ڈی
متعدد افراد میں جوڑوں کا درد وٹامن ڈی کی کمی کا نتیجہ بھی ہوتا ہے۔
جسم میں وٹامن ڈی کی سطح معمول پر رکھنا ہڈیوں کو نقصان سے بچاتا ہے جس کے نتیجے میں جوڑوں کا مرض آپ کو شکار نہیں کرتا۔
جسم میں وٹامن ڈی کی سطح کو بڑھانے کے لیے روزانہ 10 سے 15 منٹ سورج کی روشنی میں رہنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جبکہ دودھ، انڈے یا مچھلی جیسی غذائیں بھی وٹامن ڈی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔
پسندیدہ موسیقی سنیں
پسندیدہ گانے سننے سے بھی تکلیف میں کمی آتی ہے کیونکہ اس سے ان ہارمونز کی سطح بڑھتی ہے جو تکلیف کی حساسیت کو کم کرتے ہیں۔
کمر، گردن اور جوڑوں کی تکلیف کے شکار افراد جب اپنی پسند کے گانے سنتے ہیں تو ان کی تکلیف میں کمی آتی ہے۔
ادرک
ادرک کو پیس کر اس کے پیسٹ کو متاثرہ حصوں پر لگانے سے بھی جوڑوں کی تکلیف میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
اس پیسٹ میں زیتون کے تیل کو بھی شامل کریں اور متاثرہ حصے پر لگا کر 10 سے 15 منٹ تک چھوڑ دیں۔
ادرک کا پیسٹ ایسے دماغی کیمیکل کی مقدار کم کرتا ہے جو مرکزی اعصابی نظام کو تکلیف کا سگنل پہنچانے کا کام کرتا ہے۔
ننگے پیر چلنا
ننگے پیر چلنے سے گھٹنوں کے جوڑوں پر دباؤ کم ہوتا ہے جس سے تکلیف میں کمی آتی ہے۔
جوڑوں کے مریض جب جوتے پہن کر چلتے ہیں تو جوڑوں پر دباؤ بڑھتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News