والدین کی قربت بچوں کو زیادہ ہمدرد بنادیتی ہے؛ تحقیق
چھوٹے بچے جو اپنے والدین سے بہت قریب ہوتے ہیں ان میں دوسرے بچوں کے مقابلے میں مہربانی، دیکھ بھال کرنے اور دوسروں کا خیال رکھنے کے جذبات زیادہ ہوتے ہیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق والدین سے جذباتی طور پر زیادہ قریب بچوں کو ابتدائی بچپن اور جوانی کے دوران ذہنی صحت کے مسائل کا بھی کم سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تاہم اس کے برعکس وہ بچے جن کے والدین کے ساتھ تعلقات جذباتی طور پر کشیدہ یا بدسلوکی والے ہوتے ہیں، ان میں مثبت سوچنے، سمجھنے اور فیاضی کے جذبات کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔
محقیقن کا کہنا ہے کہ ابتدائی بچپن میں والدین اور بچوں کے درمیان پُرجوش، قریبی، آرام دہ اور افہام و تفہیم پر تعلقات استوار کرنے کے لیے وقت نکالنا بچوں میں دماغی صحت بہتر اور مشکلات کے وقت لچک پیدا کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بچے اپنے والدین کی نقل کرتے ہیں اور اس کے دوران وہ سماجی مہارتیں سیکھتے ہیں جو بعد میں ان کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
اس تحقیق کے لیے محققین نے 2000 سے 2002 کے درمیان پیدا ہونے والے 10,700 سے زیادہ بچوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔
انہوں نے 5، 7، 11، 14 اور 17 سال کے عمر کے بچوں اور ان کے والدین سے انٹرویو کیے جو ذہنی صحت کی علامات جیسے ڈپریشن، اضطراب کی پیمائش کرتے ہیں اور جارحیت، سماجی طور پر مطلوبہ رویے، تعلقات اور نظم و ضبط کے عمل کا بھی جائزہ لیتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
