
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ دنیا بھر کے لوگوں کو خوابوں میں سب سے زیادہ کیا نظر آتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں لوگ خواب میں سانپوں کو سب سے زیادہ دیکھتے اور اس بارے میں سرچ کرتے ہیں۔
مثال کے طور پر برازیل میں ہر ماہ 3 لاکھ 52 ہزار جبکہ ترکیہ میں 2 لاکھ 14 ہزار بار اس بارے میں سرچ کیا جاتا ہے۔
جن خطوں میں زہریلے سانپوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، وہاں بھی لوگ خواب میں سانپ زیادہ دیکھتے ہیں۔
جہاں تک پاکستان کی بات ہے تو یہاں کے لوگ اپنے خوابوں میں انتقال کر جانے والے رشتے داروں کو زیادہ دیکھتے ہیں یا کم از کم اس بارے میں سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کرتے ہیں۔
بھارت میں لوگ اپنے خوابوں میں سانپوں کو زیادہ دیکھتے ہیں۔
اسی طرح امریکا، برطانیہ اور مغربی یورپ میں لوگ خواب میں سب سے زیادہ اپنے دانتوں کو ٹوٹتے ہوئے دیکھتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دانتوں کو ٹوٹتے ہوئے دیکھنا کسی فرد میں خود اعتمادی کی کمی یا اپنی ناکامی پر شرمندگی کا اظہار کرتا ہے۔
اسی طرح سانپوں کو خواب میں دیکھنا چھپے ہوئے خوف اور تشویش کی عکاسی کرتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News