غلط انداز سے بیٹھنا گردن کے شدید مسائل میں مبتلا کرسکتا ہے؟
موجودہ تکنیکی دور میں، اسکرین کے سامنے لمبے وقت تک بیٹھے رہنا یا فون کے استعمال کے لیے اپنے سر کو جھکائے رکھنا صحت کے لیے اہم خطرات کا باعث ہے۔
ماہرین کے مطابق غلط انداز میں بیٹھنے والے لوگ آج ریڑھ کی ہڈی سمیت گردن کے شدید مسائل کا شکار ہیں جسے ٹیکسٹ نیک سنڈروم بھی کہا جاتا ہے۔
یہ گردن پر بار بار ہونے والا تناؤ ہوتا ہے جو آپ کے سر کو ایک طویل مدت کے لیے آگے کی پوزیشن میں جھکانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔
اس صورتحال میں گردن کے پٹھے سخت ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی میں پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں کمر اور گردن کا درد سب سے عام ہوگیا ہے جس کی بنیادی وجہ غلط انداز سے بیٹھنا اور لمبے عرصے تک سر جھکائے رکھنا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 25 سے 45 سال کی عمر کے افراد کمر کے درد سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کام کا نقصان، اسپتال کے دورے اور علاج کے اخراجات ہوتے ہیں ۔
اس کے علاوہ 10-20 سال کی عمر کے بچوں کو بھی ریڑھ کی ہڈی کے درد میں مبتلا دیکھا گیا ہے جو کہ عموماً پڑھائی، بھاری اسکول بیگ اٹھانے اور دیگر گیجٹس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہوتا ہے۔
گردن اور کمر کے درد یا بڑھتے ہوئے دائمی درد کے لیے ابتدائی انتباہی علامات اکثر گردن کے درد کی شکل میں سامنے آتی ہیں لیکن مناسب ورزش کے ساتھ اسے روکا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس صورتحال سے بچنے کے لئے طبی معائنہ کروانا بہت ضروری ہے جس میں ریڑھ کی ہڈی کا ایکس رے اور ایم آر آئی شامل ہے۔
مسئلے کی شناخت کے بعد روزمرہ کا معمول بنایا جاتا ہے جس میں باقاعدگی سے چلنا اور ورزش کرنا شامل ہوتا ہے جس سے مستقبل میں ہونے والے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق کمر کے درد اور ریڑھ کی ہڈی کے مسائل سے بچنے کے لئے لمبے دورانیئے تک ایک ہی پوزیشن میں کھڑے ہونے یا بیٹھنے سے گریز کرنا چاہیئے، اس کے علاوہ کام کے دوران ہر 30 منٹ کے بعد 60 سیکنڈ کا وقفہ ضرور لینا چاہیئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
