
بیشتر افراد جانتے ہیں کہ تمباکو نوشی سے پھیپھڑوں کے کینسر، دل کی شریانوں کے امراض اور نظام تنفس کے امراض کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
مگر تمباکو نوشی کے منفی اثرات کا نتیجہ صرف پھیپھڑوں تک محدود نہیں بلکہ پورے جسم اس سے متاثر ہوسکتا ہے۔
ماضی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق وہ افراد جو زیادہ پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں ان کے کم سبزی اور پھل کھانے والوں کی نسبت کم از کم 30 دن تک تمباکو نوشی کے بغیر رہنے کے امکانات تین گنا زیادہ ہوتے ہیں۔
روز مرہ کی وہ چھ غذائیں جن میں نکوٹین موجود ہوتا ہے۔
بینگن
بینگن روز مرہ کی ان غذاؤں میں سے ایک ہے جن میں نکوٹین پایا جاتا ہے۔بینگن کا تعلق نائٹ شیڈ خاندان (تمباکو بھی اس خاندان سے تعلق رکھتا ہے) سے ہے اور اس کے ایک گرام میں 100 مائیکرو گرام نِکوٹین موجود ہوتا ہے۔
ایک سیگریٹ میں موجود نِکوٹین کی مقدار 10 کلو بینگن میں موجود نِکوٹین کے برابر ہوتی ہے۔
آلو
ایک آلو میں تقریباً 15 مائیکرو گرام نِکوٹین موجود ہوتا ہے، لیکن تیار ہوتی فصل اور سبز آلوؤں میں یہ مقدار 42 مائیکرو گرام تک بڑھ جاتی ہے۔
پھول گوبھی
نِکوٹین کی حامل سبزیوں میں ایک پھول گوبھی بھی ہے۔
اگرچہ پھول گوبھی نائٹ شیڈ خاندان سے تعلق نہیں رکھتی پھر بھی اس کی فی گرام مقدار میں 16.8 مائیکرو گرام نِکوٹین موجود ہوتا ہے۔
شملہ مرچ
شملہ مرچ کی ایک گرام مقدار میں 7.7 سے 9.2 مائیکرو گرام نِکوٹین موجود ہوتی ہے۔
ٹماٹر
کچے ٹماٹروں میں نکوٹین کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو ٹماٹر پکنے کے بعد کم ہوجاتی ہے۔
ایک ٹماٹر کے فی گرام حصے میں تقریباً 7.1 مائیکرو گرام نکوٹین ہوتی ہے۔
چائے
دنیا بھر کے مقبول مشروبات میں سے ایک چائے بھی نائٹ شیڈ خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔
مختلف اقسام کی چائے کی فی گرام مقدار میں 100 سے 285 مائیکرو گرام تک کے درمیان نکوٹین موجود ہوتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News