ہفتے میں 2 بار گوشت کا استعمال کونسی خطرناک بیماری کے خطرات بڑھاتا ہے؟ جانیے
ہفتے میں 2 بار گوشت کا استعمال ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات کو بڑھاتا ہے۔
جی ہاں، ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ہفتے میں دو بار سرخ گوشت (وہ گوشت جو پکنے کے بعد اندر سے لال ہو جاتا ہے جیسے کہ بیف) کا استعمال ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات میں اضافہ کر سکتا ہے۔
سرخ گوشت کو گری دار میوے اور پھلیوں جیسے پودوں پر مبنی پروٹین کے ذرائع سے بدل کر ذیابیطس کے امکانات کو کم کیا جاسکتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق ٹائپ 2 ذیابیطس دنیا میں صحت کو لاحق خطرات میں سب سے تیزی سے بڑھنے والا خطرہ ہے۔ گزشتہ تین دہائیوں میں اس مرض میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔
تحقیق میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ٹائپ 2 ذیابیطس سے بچنے کے لیے آپ جو اہم چیز کر سکتے ہیں وہ غذا میں بہتری ہے۔
اس تحقیق میں محققین نے امریکا سے تعلق رکھنے والے 2 لاکھ 16 ہزار 695 افراد کا مطالعہ کیا۔
تحقیق میں شرکاء سے 36 سالوں کے دورانیے میں ہر دو سے چار سالوں کی غذا کے متعلق سوالنامے مکمل کرنے کا کہا گیا، اس دوران 22 ہزار سے زائد افراد ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا ہوئے۔
وہ افراد جنہوں نے زیادہ سرخ گوشت کھایا تھا ان کے کم گوشت کھانے والوں کی نسبت اس بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات 62 فیصد زیادہ تھے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ پروسیسڈ گوشت کی ہر اضافی سرونگ کا ٹائپ 2 ذیابیطس کے امکان میں 46 فیصد اضافے سے تعلق دیکھا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
