
اچھی صحت کے لیے روزانہ چائے کے کتنے کپ پینے چاہئیں؟
چائے اور کافی دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے مشروبات ہیں۔
ان دونوں مشروبات کو صحت کے لیے مفید مانا جاتا ہے مگر ان کی کتنی مقدار فائدہ مند ہوتی ہے؟ اس کا جواب آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ 4 کپ چائے یا کافی کے استعمال سے درمیانی عمر میں جسمانی کمزوری کا خطرہ نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔
اس تحقیق میں 12 ہزار افراد کو شامل کیا گیا جن کی اوسط عمر 53 سال تھی، ان افراد سے کیفین کے استعمال کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی اور پھر ان کی صحت کا جائزہ 20 سال تک لیا گیا، جس دوران ان سے کئی بار سوالنامے بھروائے گئے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ درمیانی عمر میں چائے اور کافی جیسے مشروبات کا استعمال بڑھاپے میں جسمانی کمزوری کا امکان کم کر دیتا ہے۔ چائے اور کافی میں موجود کیفین اس حوالے سے اہم کردار کرتا ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ 4 کپ کافی یا سیاہ اور سبز چائے کا استعمال اس حوالے سے بہترین ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں چائے اور کافی کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے اور تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ ان مشروبات سے بڑھاپے میں جسمانی کمزوری کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News