خشک میوہ جات کو استعمال کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
صحت مند اور بھرپور زندگی کے لیے ہر انسان کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں خشک میوہ جات کا استعمال کرنا چاہیے۔
وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور خشک میوہ جات جیسے بادام، اخروٹ، کاجو وغیرہ غذائیت کی کمی کو دور کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ صبح کے وقت صرف ایک مٹھی بھر گری دار میوے اور بیج انسان کو توانائی سے بھر دیتے ہیں۔
اپنے دن کا آغاز رات بھر پانی میں بھگوئے ہوئے خشک میوہ جات اور دیگر گری دار میوے اور بیجوں کے ساتھ کرنے سے انسان دن بھر ترو تازہ رہتا ہے جو کہ سردیوں میں زیادہ مقدار میں کھائے جاتے ہیں جبکہ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ خشک میوہ جات اعتدال میں کھائیں نہ کہ زیادہ کیونکہ وہ ہاضمے کے مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔
ماہرین کی جانب سے خشک میوہ جات کے درست استعمال کے لیے تجاویز اور تراکیب شیئر کی گئیں ہیں۔
کاجو بہت زیادہ گرم ہو تے ہیں اس لئے بہتر ہے کہ اسے اعتدال میں کھانا چاہیئے جبکہ بادام کو رات بھر پانی میں بھگو کر اور اس کی جلد اتار کا کھانا مفید رہتا ہے۔
اخروٹ کو اعتدال سے کھانا چاہیئے کیونکہ یہ قبض کا سبب بن سکتے ہیں۔ چونکہ اخروٹ فطرت میں گرم اور غذائیت بخش ہوتے ہیں، اس لیے ان کا استعمال کم مقدار میں کرنا چاہیے۔
اس کے علاوہ یہ بھاری اور تیل دار بھی ہوتے ہیں، اس لیے ان کا استعمال محدود مقدار میں کرنا چاہیے۔
انجیر غذائیت بخش اور میٹھی ہوتی ہیں لیکن ان کو اعتدال میں کھایا جانا چاہیے اور کھجور اعتدال میں اچھی ہو سکتی ہیں تاہم، اگر انہیں ضرورت سے زیادہ استعمال کیا جائے تو وہ گرم ہو سکتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
