Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیڑھیاں چڑھنے والے افراد میں کونسی جان لیوا بیماری کے امکانات کم ہوجاتے ہیں؟ جانیے

Now Reading:

سیڑھیاں چڑھنے والے افراد میں کونسی جان لیوا بیماری کے امکانات کم ہوجاتے ہیں؟ جانیے

سیڑھیاں چڑھنے والے افراد میں کونسی جان لیوا بیماری کے امکانات کم ہوجاتے ہیں؟ جانیے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ سیڑھیاں چڑھنے والے افراد میں کونسی جان لیوا بیماری کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق یومیہ 50 سیڑھیاں چڑھنے والے افراد میں جان لیوا ثابت ہونے والے امراض قلب کم ہونے کے امکانات نمایاں کم ہوجاتے ہیں۔

یہ تحقیق ماہرین نے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد افراد پر کی اور ساڑھے 12 سال تک ان کی صحت اور ان میں پیدا ہونے والی بیماریوں کا مطالعہ کیا۔

ماہرین نے جب تحقیق شروع کی تب ان میں کوئی بیماری نہیں تھی اور تحقیق کے پانچ سال بعد ان کی صحت کا جائزہ لینے کے بعد ساڑھے 12 سال بعد دوبارہ ان کی رپورٹس کرنے کے بعد ان میں پیدا ہونے والی بیماریوں کے نتائج اخذ کیے۔

نتائج سے پتہ چلا کہ ساڑھے 12 سال بعد 70 ہزار کے قریب افراد میں دل کی مختلف بیماریوں کی تشخیص ہوئیں جب کہ 10 ہزار سے زائد افراد میں فالج کی تشخیص بھی ہوئی۔

Advertisement

ماہرین نے تمام رضاکاروں کے ٹیسٹ کرنے کے بعد ان کے طرز زندگی اور معمولات کا بھی جائزہ لیا اور نتیجہ اخذ کیا کہ جو افراد یومیہ 50 سیڑھیاں چڑھتے رہے، ان میں امراض قلب، شریانوں میں خون جمنے اور فالج ہونے کے امکانات کم ہوگئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یومیہ 50 سیڑھیاں چڑھنے والے افراد میں امراض قلب، خون جمنے اور فالج کی بیماریاں ہونے کے امکانات 20 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو یومیہ سیڑھیوں کی پانچ منزلیں چڑھتے ہیں ان کے مقابلے میں ان افراد میں امراض قلب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جو سیڑھیاں چڑھنے سے گریز کرتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ سیڑھیاں چڑھنا ہموار زمین میں چلنے کے مقابلے زیادہ مشکل ہوتا ہے اور سیڑھیاں چڑھتے وقت جسم کو حرکت میں لانا پڑتا ہے جو کہ مجموعی طور پر انسان میں خون کی گردش کو بہتر بنانے میں مددگار ہوتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر