Advertisement
Advertisement
Advertisement

زیادہ میٹھا کھانے والوں کے لئے بُری خبر

Now Reading:

زیادہ میٹھا کھانے والوں کے لئے بُری خبر

زیادہ میٹھا کھانے والوں کے لئے بُری خبر

زیادہ میٹھا کھانے والوں کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔

موجودہ عہد میں لوگ ضرورت سے زیادہ چینی کھانے کے عادی ہوچکے ہیں اور یہ میٹھے زہر کا کام کرتی ہے۔

 جان لیں کہ چینی کا زیادہ استعمال آپ کو کن امراض کا شکار بناسکتا ہے۔

جسمانی وزن میں اضافہ

موٹاپے کی شرح بڑھنے کی ایک وجہ میٹھے مشروبات کا استعمال ہے۔

Advertisement

سوڈا، جوس اور دیگر میٹھے مشروبات کے استعمال سے بھوک اور کھانے کی اشتہا بڑھتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ان مشروبات میں کیلوریز بھی بہت زیادہ ہوتی ہیں جس سے جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔

چینی کا زیادہ استعمال موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

امراضِ قلب کا خطرہ بڑھتا ہے

جو افراد چینی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں امراضِ قلب سے موت کا خطرہ 38 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

میٹھی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے جسمانی وزن اور ورم بڑھتا ہے جبکہ خون میں چکنائی کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے، یہ سب امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے عناصر ہیں۔

Advertisement

کیل مہاسے

ہر ہفتے 7 بار میٹھے مشروبات کو پینے والے افراد کو کیل مہاسوں کا سامنا زیادہ ہوتا ہے۔

چینی کا استعمال کم کرکے کیل مہاسوں کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔

کینسر کا سامنا

چینی کا زیادہ استعمال جسمانی ورم، تکسیدی تناؤ اور موٹاپے کا باعث بنتا ہے اور یہ تینوں عناصر کینسر کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ میٹھے مشروبات کے استعمال سے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

Advertisement

ڈپریشن

صحت کے لیے مفید غذا سے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں، مگر چینی سے بھرپور غذاؤں کا استعمال ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

زیادہ میٹھے کے استعمال کو دماغی تنزلی، یادداشت کے مسائل اور ذہنی امراض انزائٹی اور ڈپریشن کا باعث قرار دیا جاتا ہے۔

جسمانی توانائی میں کمی

چینی سے بھرپور غذاؤں کے استعمال سے بلڈ شوگر اور انسولین کی سطح میں بہت تیزی سے اضافہ ہوتا ہے جس سے عارضی طور پر توانائی بڑھ جاتی ہے۔

مگر توانائی میں یہ اضافہ بہت تیزی سے کم بھی ہوتا ہے جس کے باعث تھکاوٹ اور کمزوری جیسے احساسات کا سامنا ہوتا ہے۔

Advertisement

بلڈ شوگر کی سطح میں مسلسل اضافہ اور کمی سے بھی جسمانی توانائی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

دانت بھی متاثر ہوتے ہیں

چینی منہ میں پائے جانے والے بیکٹریا کی غذا بن جاتی ہے اور جب وہ اسے ہضم کرتے ہیں تو ایک تیزاب خارج کرتے ہیں جو دانتوں کی سطح کو متاثر کرتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ جو افراد اکثر میٹھی غذائیں کھاتے ہیں ان میں دانتوں کی فرسودگی کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
سندھ میں پولیو مہم کا آغاز، وفاقی وزیر صحت نے افتتاح کیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر