Advertisement
Advertisement
Advertisement

نزلہ زکام سے پریشان؟ تو اس سے نجات دلانے والے آسان طریقے جانیں

Now Reading:

نزلہ زکام سے پریشان؟ تو اس سے نجات دلانے والے آسان طریقے جانیں

آج ہم آپکو نزلہ زکام سے نجات دلانے والے آسان طریقے بتائیں گے۔

زنک سپلیمنٹ

زنک سپلیمنٹس سے وائرسز جیسے نزلہ زکام کا باعث بننے والے وائرس کی روک تھام یا اس سے لڑنے میں مدد مل سکتی ہے۔

بیماری کی اولین علامات سامنے آنے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر زنک سپلیمنٹس کے استعمال سے بیماری کی شدت میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

چکن سوپ

Advertisement

چکن سوپ واقعی نزلے کی علامات کی شدت میں کمی لانے کے لیے مؤثر ہے، یہاں تک کہ اس کی بھاپ کو سونگھنے سے بھی بند ناک کھل سکتی ہے۔

سوپ کو پینے سے جسم میں سیال کی کمی کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ گرم اور نمکین سوپ گلے کی سوجن کو کم کرتا ہے۔

گرم چائے

یہ مشروب بھی چکن سوپ کی طرح کام کرتا ہے، اس کے بھاپ میں سانس لینے سے بند ناک کھلتی ہے جبکہ اسے پینے سے گلے کو سکون ملتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی دور ہوتی ہے۔

سیاہ اور سبز چائے پینا عادت بنانے سے نزلہ زکام کو دور رکھنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

لہسن

Advertisement

لہسن کے سپلیمنٹس کا روزانہ استعمال نزلہ زکام سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے مگر اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

البتہ لہسن کے استعمال سے نزلہ زکام کی علامات کی شدت میں کسی حد تک کمی ضرور آسکتی ہے۔

بھاپ سے مدد لیں

بھاپ میں سانس لینے سے بند ناک کو کھولنے میں مدد ملتی ہے جبکہ نزلے کی علامات کی شدت بھی کم ہوتی ہے۔

نمک ملے پانی سے غرارے

نمک ملے پانی سے غرارے کرنے سے گلے کی سوجن میں کمی آتی ہے جبکہ جراثیموں کا خاتمہ ہوتا ہے۔ دن میں 4 بار غرارے کرنے سے اس حوالے سے مدد مل سکتی ہے۔

Advertisement

وکس

ناک بہنے یا بند ہونے سے حالت کافی خراب محسوس ہوتی ہے جس سے ریلیف کا ایک آسان نسخہ وکس کی کچھ مقدار کو ناک کے نیچے یعنی ہونٹ پر لگانا ہے یا سینے یا گلے پر بھی اس کی مالش کی جاسکتی ہے۔

وکس میں موجود مینتھول سے کھانسی کی شدت بھی کم ہوتی ہے اور سانس کی بند نالیاں کھلتی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر