Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہرین نے کم نیند کرنے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی

Now Reading:

ماہرین نے کم نیند کرنے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی

ماہرین نے کم نیند کرنے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی

ماہرین نے کم نیند کرنے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق نیند کی کمی سے جسم کے مختلف حصوں میں شدید درد ہوسکتا ہے اور یہ تکلیف گزرتے وقت کے ساتھ شدت اختیار کر سکتی ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ بے خوابی یا نامکمل نیند کا انسانی جسم اور صحت سے گہرا تعلق ہے، نیند کی کچھ دنوں کی مسلسل کمی بھی جسم میں درد پیدا کر سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی سے فوری طور پر دماغ کا وہ حصہ متاثر ہوتا ہے جو درد کو محسوس کرتا ہے، اس لیے نیند کی قلت کے بعد انسان کو پورے جسم میں درد محسوس ہونے لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیند کی کمی سے سر درد، پٹھوں میں درد، کمر، ٹانگوں، ہاتھوں اور ریڑھ کی ہڈی میں بھی درد ہو سکتا ہے جبکہ معدے سمیت دیگر اعضا میں بھی درد کی شکایت ہو سکتی ہے۔

Advertisement

ماہرین نے خبردار کیا کہ مسلسل نیند کی کمی سے کسی بھی شخص میں 6 ماہ تک جسم کے مختلف حصوں میں بھی درد رہ سکتا ہے جو کہ دائمی درد کی صورت اختیار کرکے سنگین مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر