Advertisement
Advertisement
Advertisement

جسمانی توانائی کو بڑھانے میں مددگار آسان طریقے جان لیں

Now Reading:

جسمانی توانائی کو بڑھانے میں مددگار آسان طریقے جان لیں

تھکاوٹ اور جسمانی توانائی میں کمی کا مسئلہ بہت عام ہوتا ہے لیکن چند عام طریقوں سے جسمانی توانائی کو بڑھانا ممکن ہے۔

تو ان طریقوں کے بارے میں جانیں جو جسمانی توانائی کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔

جسمانی سرگرمیاں

تھکاوٹ کے شکار ہونے کے بعد ورزش کرنا بہت مشکل محسوس ہوتا ہے مگر جسمانی سرگرمیوں سے جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

ورزش کرنے سے زندگی کا معیار بڑھتا ہے اور زیادہ متحرک ہونے سے خود اعتمادی بھی بڑھتی ہے۔

Advertisement

ورزش کرنے سے دل، پھیپھڑوں اور مسلز کے افعال زیادہ بہتر ہوتے ہیں اور جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

یوگا

ہر ہفتے ایک بار یوگا کرنے کے عادی افراد کی جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

پانی

جسم میں پانی کی کمی توانائی کو چوس لیتی ہے جبکہ جسمانی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔

ڈی ہائیڈریشن سے ایتھلیٹس کے لیے وزن اٹھانے کی ورزشیں کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

Advertisement

جسم میں پانی کی کمی سے تھکاوٹ بڑھتی ہے اور روزمرہ کے کام کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔

مناسب نیند

نیند کی کمی سے دن میں تھکاوٹ اور غنودگی جیسی علامات کا سامنا ہوتا ہے اور اس کا حل رات کی اچھی نیند ہے۔

اچھی نیند سے لوگوں کو تھکاوٹ کا کم سامنا ہوتا ہے جبکہ صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

مچھلی

مچھلی کھانے سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے جبکہ اس میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے ذہن مستعد ہوتا ہے۔

Advertisement

مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے بھی جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

جسمانی وزن میں کمی لائیں

جسمانی وزن میں کمی لانے سے توانائی کی سطح بڑھتی ہے۔

درحقیقت جسمانی چربی کی مقدار میں معمولی کمی سے بھی جسمانی توانائی بڑھتی ہے جبکہ مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

زیادہ وقت تک بیٹھنے سے گریز کریں

جو لوگ دن بھر زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں انہیں تھکاوٹ اور جسمانی توانائی میں کمی کے مسئلے کا زیادہ سامنا ہوتا ہے۔

Advertisement

اس کے مقابلے میں ہر گھنٹے میں پانچ منٹ تک چہل قدمی کرنے کی عادت سے خود کو تھکاوٹ سے محفوظ رکھنے اور جسمانی توانائی کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر