
کیا آپ گلاب کی پتیوں میں چھُپے اِن فوائد سے واقف ہیں؟
آج ہم آپکو گلاب کی پتیوں میں چھُپے فوائد بتائیں گے۔
گلاب کا اگر جِلد پر استعمال کیا جائے تو اس سے جِلد تر و تازہ اور شاداب لگتی ہے اور اگر اس کا عرق استعمال کیا جائے تو اس کے بھی بہت سے فوائد ہیں۔
لیکن کیا آپ کو معلوم ہے اگر گلاب کی پتیوں کا استعمال کھانے کی صورت میں کیا جائے تو اس سے آپ کی جسم کی نشوونما اور صحت پر بھی حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
گلاب کی پتیوں میں قدرت نے اینٹی انفلیمیٹری خصوصیت رکھی ہے جس سے درد، سوجن اور جلن سے آرم ملتا ہے۔
اس کے علاوہ گلاب کی پتیاں نظامِ ہاضمہ بھی درست رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔
یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ گلاب کی پتیوں میں فائبر پایا جاتا ہے اور کیلوری کی مقدار کم ہوتی ہے جو آپ کا وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔
گلاب کی پتیوں میں آینٹی آکسیڈینٹ، وٹامن سی اور وٹامن ای بھی پایا جاتا ہے جو آپ کی جِلد کو خوبصورت بنانے میں مدد دیتا ہے، اس کے علاوہ پتیاں جِلد پر پڑنے والی قبل از وقت بڑھاپے کی علامتوں کو بھی چھُپا دیتی ہے۔
مزید برآں گلاب کی پتیوں کی خوشبو آپ کے ذہنی دباؤ کو بھی دور کرتی ہے اور آپ کا موڈ خوشگوار کردیتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News