ناشتہ نہ کرنے والوں کے لئے بُری خبر؛ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی
ناشتہ نہ کرنے والوں کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے، ان میں ایک عرصہ گزر جانے کے بعد کینسر کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ہوجاتا ہے جو ناشتہ باقاعدگی سے کھاتے ہیں۔
جی ہاں، روزانہ ناشتہ کرنے والوں کے مقابلے میں وہ لوگ جو ناشتہ نہیں کرتے تھے، ان میں غذائی نالی کے کینسر، کولوریکٹل کینسر، جگر کے کینسر اور پتتاشی اور بائل ڈکٹ کینسر کا خطرہ زیادہ پایا گیا۔
علاوہ ازیں ناشتہ نہ کرنا گلوکوز میٹابولزم، دائمی سوزش، موٹاپا، دل کی بیماری کا بھی باعث بن سکتا ہے۔
محققین نے 63,000 بالغ افراد کے ناشتے کے معمولات اور معدے کے کینسر کے خطرے کے درمیان وابستگیوں کا جائزہ لیا جو بنیادی طور پر کینسر کے مریض نہیں تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشتہ نہ کرنے سے معدے کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے کیونکہ یہ گلوکوز میٹابولزم کو متاثر کرتا ہے، اسی طرح یہ آکسیڈیشن اور جین مائیکروبیومیشن جیسے عمل کے ذریعے ٹیومر کی ترقی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
