کہا جاتا ہے کہ دنیا کا سب سے بہترین کینو پاکستان میں ملتا ہے اور یہ ایسا غلط بھی نہیں۔
مالٹے کی اس قسم کا ذائقہ لوگوں کے دلوں کو خوب بھاتا ہے جب ہی تو ہر سال یہ اس موسم میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا پھل ہے جبکہ برآمد بھی کیا جاتا ہے۔
کینو کا ترش ذائقہ کیلوریز میں کم مگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود وٹامنز اسے بہترین پھل بناتا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک دن میں کتنے کینو کھانے چاہئیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
جیسا کہ کسی بھی چیز کا ضرورت سے زیادہ استعمال نقصان دہ ثابت ہوتا ہے اسی طرح مالٹے زیادہ کھانے اور خاص طور پر اس کا شربت زیادہ پی لینے سے صحت کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ایک عام شخص کو ایک وقت میں 3 مالٹے یا کھانے چاہئیں اس سے زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔
اسی طرح کم کیلوریز کے ہونے کے باوجود انہیں ایک دن میں کافی زیادہ مقدار میں کھایا جائے تو یہ وزن بڑھنے کی وجہ بن سکتا ہے۔
اور ہاں بہت زیادہ وٹامن سی بھی ہیضے، متلی، دل متلانے، سینے میں جلن، پیٹ پھولنے، سردرد، بے خوابی اور گردوں میں پتھری کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
