Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوگر کے مریض ’جامن‘ کھا سکتے ہیں؟ تحقیق

Now Reading:

شوگر کے مریض ’جامن‘ کھا سکتے ہیں؟ تحقیق
جامن

شوگر کے مریض ’جامن‘ کھا سکتے ہی؟ تحقیق

آج ہم آپ کو جامن کے فائدوں کے بارے میں بتائیں گے تاکہ اگلی بار آپ ان فوائد کوذہن میں رکھ کر انہیں کھائیں۔

شوگر کے مریضوں کیلئے ’جامن‘ فائدے مند؟

جامن ایسا نایاب پھل ہے جو شوگر کے مرض میں بھی فائدہ مند ہے۔

جامن شوگر کی علامات جیسے پیاس کی شدت اور بار بار پیشاب کی حاجت کو کم کرتا ہے۔

چونکہ جامن میں Glycemic Index یعنی خون میں شکر بنانے والے عنصر کی شرح انتہائی کم ہے اس لیے جامن بلڈ شوگر نہیں بڑھاتا۔

Advertisement

جامن کے پتے اور چھال شوگر کی دوائیاں بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔

شوگر کے مریض ڈاکٹر کے مشورے سےجامن کا رس ہلکی کالی مرچ ڈال کر بھی پی سکتے ہیں۔

جامن بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے اچھا ہے؟

جامن اور کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں جو دل کی بیماریوں کے لیے ایک اہم خطرہ ہیں، ہائی بلڈ پریشر والے مریضوں کے لیے یہ پھل بہت مفید ہے۔

دانتوں اور مسوڑوں کی حفاظت

جامن میں موجود اینٹی بیکٹیریل خواص دانتوں اور مسوڑوں کے انفیکشن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

Advertisement

جامن کے پتوں کو سکھا کر پیس کے ان کا پاؤڈر بھی بنایا جاتا ہے جو ٹوتھ پاؤڈر کی طرح استعمال کرنے سے منہ کی بدبو اور مسوڑوں سے خون آنے کی شکایت کو کم کرتا ہے۔

گلا خراب اور کھانسی

جن لوگوں کا گلا اکثر خراب رہتا ہے وہ بھی اس پھل سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

جامن کی گٹھلی کے پاؤڈر کو چھوٹی چھوٹی گولی بنا کر رکھ لیں اور شہد لگا کر چوسیں۔ مستقل یہ عمل کرنے سے گلے کی تکلیف میں واضح بہتری آئے گی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر