Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کو جوان رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ غذا بہترین ثابت ہوسکتی ہے

Now Reading:

عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کو جوان رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ غذا بہترین ثابت ہوسکتی ہے
دماغی صحت

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کو جوان رکھنے کے لئے کن غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو بحیرہ روم کے خطے میں استعمال کی جانے والی غذا کا استعمال عادت بنالیں۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ Mediterranean ڈائٹ کے استعمال سے دماغی تنزلی کے امراض جیسے الزائمر سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ غذا پھلوں، سبزیوں، اجناس، گریوں، مچھلی، زیتون کے تیل وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہے جبکہ اس میں سرخ گوشت کا استعمال بہت کم کیا جاتا ہے۔

اس تحقیق میں 840 افراد کو شامل کیا گیا تھا اور ان کی غذائی عادات کی جانچ پڑتال کی گئی،  نتائج سے معلوم ہوا کہ پھلوں، سبزیوں، گریوں اور زیتون کے تیل پر غذا کے زیادہ استعمال سے دماغ کو جوان رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

Advertisement

محققین کے مطابق تحقیق کے آغاز میں ان افراد کے خون کے نمونوں میں مختلف مالیکیولز کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ 12 سال کے دوران 5 بار ان افراد کے ٹیسٹ کیے گئے اور آخر میں دریافت ہوا کہ Mediterranean diet کے استعمال سے عمر بڑھنے کے ساتھ دماغی تنزلی کے امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو افراد اس غذا کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، ان میں عمر بڑھنے کے ساتھ دماغی تنزلی کی رفتار سست ہو جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر