Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ مچھلی کھانے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ مچھلی کھانے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

کیا آپ مچھلی کھانے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ مچھلی کھانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مچھلی کھانے کی عادت امراضِ قلب سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ جن افراد کو امراضِ قلب کا سامنا ہوتا ہے، وہ مچھلی کو اکثر کھا کر دل کی بیماریوں کا خطرہ کم کر سکتے ہیں۔

تحقیق میں 40 ہزار ایسے افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی جو امراض قلب سے محفوظ تھے۔

ان افراد کی صحت کا جائزہ کئی سال تک لیا گیا جس دوران لگ بھگ 8 ہزار میں امراض قلب کی تشخیص ہوئی۔

Advertisement

ان افراد کے جسم میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی سطح کی بھی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ خاندان میں امراض قلب کی تاریخ سے کسی فرد ان بیماریوں کا خطرہ 25 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اسی طرح جسم میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی کمی سے بھی امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

مچھلی میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی مقدار کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ ہمارا جسم اسے قدرتی طور پر بنانے سے قاصر ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق امراض قلب کسی حد تک موروثی بھی ہوتے ہیں مگر اس حوالے سے جینز کے ساتھ ساتھ طرز زندگی کے عناصر بھی کردار ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ خاندان میں امراض قلب کی تاریخ سے لاحق ہونے والے خطرے کو مچھلی کھانے سے کم کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ خون میں فیٹی ایسڈز کی سطح سے امراض قلب کے خطرے کی پیشگوئی کی جا سکتی ہے۔

محققین کے مطابق مچھلی کھانے سے جسم میں فیٹی ایسڈز کی مقدار بڑھتی ہے جس سے امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر