Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا کشمش کو پانی میں بھگو کر کھانا صحت کے لیے مفید ہوتا ہے؟

Now Reading:

کیا کشمش کو پانی میں بھگو کر کھانا صحت کے لیے مفید ہوتا ہے؟

کشمش کو تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا جو کہ انگور خشک کرکے بنائی جاتی ہے اور اس کی رنگت گولڈن، سبز یا سیاہ ہوسکتی ہے۔

یہ مزیدار میوہ عام استعمال کیا جاتا ہے مگر اکثر افراد اسے رات کو پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ استعمال کرتے ہیں تو کیا یہ واقعی کسی قسم کا فائدہ پہنچاتا ہے؟

اکثر افراد اسے فائدہ مند سمجھتے ہیں جانیے طبی ماہرین کیا کہتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کشمش کو رات میں ایک گلاس پانی میں بھگو کر اگلی صبح خالی پیٹ کھا لینا صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

کشمش کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھنے سے ہمارا جسم اس میں موجود اجزا کو زیادہ آسانی جذب کرلیتا ہے۔

Advertisement

کشمش میں قدرتی مٹھاس ہوتی ہے اور اس سے چینی کھانے کی خواہش کو قابو میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

چینی کے زیادہ استعمال سے جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔

پانی میں بھگو کر کشمش کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے اور پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے، جس سے جسمانی وزن میں میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

اگر اکثر قبض کے شکار رہتے ہیں تو پانی میں بھگو کر کشمش کھانے سے اس مسئلے سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

کشمش میں موجود فائبر سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور قبض سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

کشمش میں وٹامن بی اور سی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

Advertisement

یہ وٹامنز مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اہم ہوتے ہیں اور موسمی بیماریوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

پانی میں بھگو کر کشمش کھانے سے بینائی کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

کشمش میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی میں آنے والی تنزلی کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر