Advertisement
Advertisement
Advertisement

تولیے کو کتنے دن استعمال کرنے کے بعد لازمی بدل دینا چاہیے؟

Now Reading:

تولیے کو کتنے دن استعمال کرنے کے بعد لازمی بدل دینا چاہیے؟

تولیے کو کتنے دن استعمال کرنے کے بعد لازمی بدل دینا چاہیے؟

تولیے کا استعمال تو لگ بھگ ہر فرد ہی کرتا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ کتنے دن بعد اسے بدل دینا چاہیے یا دھو دینا چاہیے؟

اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

ہماری جِلد پر متعدد بیکٹریا، وائرس اور دیگر جراثیم موجود ہوتے ہیں جو مختلف جِلدی امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

مگر جب ہم تولیے سے منہ یا جسم صاف کرتے ہیں تو وہ جراثیم اس میں منتقل ہو جاتے ہیں جس کے ساتھ جِلد میں موجود نمی اور مردہ خلیات بھی تولیے میں منتقل ہو جاتے ہیں۔

یہ مردہ خلیات اور نمی جِلد میں موجود جراثیموں کی غذا کا کام کرتے ہیں اور اس سے ان کی تعداد بڑھتی ہے، مگر ہمارا جسم ان کی تعداد ایک حد تک رکھنے کے لیے مختلف ایسڈ بناتا ہے۔

Advertisement

تاہم تولیے ایسا نہیں کرسکتے تو ان میں وقت کے ساتھ جراثیموں کی تعداد بڑھتی رہتی ہے۔

اگر آپ کے ساتھ دیگر افراد بھی ایک ہی تولیہ استعمال کرتے ہیں تو اس میں نمی، جراثیم اور دیگر جِلدی مواد کی مقدار زیادہ تیزی سے بڑھتی ہے۔

چونکہ تولیے کو اکثر ٹوائلٹ کے اندر یا اس کے قریب لٹکایا جاتا ہے تو اس وجہ سے بھی نمی اور جراثیموں کی تعداد بڑھتی ہے۔

ایک ہی تولیہ دھوئے بغیر زیادہ عرصے تک استعمال کرنے سے بالوں کی جڑوں کے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اگر کیل مہاسے نکلے ہوئے ہیں تو پھر یہ خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

اسی طرح جِلدی امراض کے شکار افراد ایک ہی تولیہ بہت زیادہ عرصے تک استعمال کرتے ہیں تو مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھتا ہے جبکہ دیگر طبی مسائل کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق ہر ہفتے تولیے کو بدل دینا چاہیے، جس تولیے کو تبدیل کریں، اسے دھونے کے بعد مکمل خشک کرکے ہی دوبارہ استعمال کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر