Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ جانتے ہیں کہ کھانا پکانے کیلئے روزانہ مائیکرو ویو استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟

Now Reading:

کیا آپ جانتے ہیں کہ کھانا پکانے کیلئے روزانہ مائیکرو ویو استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ کھانا پکانے کیلئے روزانہ مائیکرو ویو استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟

مائیکرو ویوو اوون تقریباً ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے اور سب ہی کو اس کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی معلوم ہی ہوتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کھانا پکانے کیلئے روزانہ مائیکرو ویو استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟

بیشتر افراد کو معلوم نہیں ہوگا تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

مائیکرو ویوز غذائیت کی قدر کو کم کردیتا ہے

مائیکرو ویو میں کھانا پکانے کا ایک بنیادی نقصان یہ ہے کہ کھانوں کی غذائی قدر میں کمی آجات ہے، کھانا گرم یا پکانے کے دوران پیدا ہونے والی حرارت سے  الیکٹرو میگنیٹک ویوز پیدا ہوتی ہیں جو کھانے میں موجود غذائیت کو مار دیتی ہے۔

Advertisement

یہ تیز حرارت میں پکے کھانے سے جسم میں وٹامن سی اور وٹامن بی کی کمی ہوسکتی ہے۔

آپ کو مائیکروویو میں کھانا جلد تو مل جائے گا لیکن وہ صحت بخش بالکل نہیں ہوگا۔

مائیکرو ویو اینٹی آکسیڈینٹ کی سطح کو متاثر کرتے ہیں

مائیکرو ویو میں کھانا بنانے یا گرم کرنے سے اینٹی آکسیڈینٹ کی سطح متاثر ہوتی ہے، اینٹی آکسیڈنٹس جسم کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں ورنہ کئی مسائل جنم لے سکتے ہیں اور مائیکرو ویو کھانے میں موجود ان اینٹی آکسیڈنٹس کو ختم کردیتا ہے۔

خطرناک کمپاؤنڈز بن سکتے ہیں

مائیکروویو میں کھانا پکانے کا عمل بعض صورتوں میں نقصان دہ کمپاؤنڈز بنانے کا سبب بنتا ہے، مثال کے طور پر مخصوص قسم کے پلاسٹک کنٹینرز یا ریپنگ پیپر میں بند کھانے کو مائیکرو ویو کرنے سے کھانے میں ممکنہ طور پر زہریلے مادے خارج ہو سکتے ہیں۔

Advertisement

ٹھیک سے گرمائش نہ پہنچنا

مائیکرو ویوز کھانے کو ٹھیک طرح سے گرم نہیں کرتے ، اس کے لیے ضروری ہے کھانے کو مسلسل ہلایا جائے، یعنی اسے پلٹا جائے ورنہ ٹھنڈی جگہوں پر بیکٹیریا بن سکتے ہیں۔

مائیکرو ویونگ کے دوران کھانے کو ہلانا یا گھمانا ضروری ہے تاکہ یکساں حرارت ہر جگہ جائے۔

ذائقے میں تبدیلی

مائیکرو ویو میں کھانے بنانے یا گرم کرنے سے صرف غذائیت میں ہی نہیں بلکہ ممکنہ طور پر اس کے ذائقے میں فرق آتا ہے۔

اس کے علاوہ بھی کئی اور نقصانات ہیں، جیسے کہ مسلسل مائیکرو ویو کا استعمال آپ کے کھانے پکانے کی صلاحیتوں کو ختم کرسکتا ہے، اس کے علاوہ اس مائیکرو ویو سے بجلی کا بل بھی کافی زیادہ آتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر