
سگریٹ نوشی کا ایک اور بڑا نقصان سامنے آ گیا ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی کرنے سے دماغ کی جسامت سکڑ جاتی ہے۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ سگریٹ نوشی کرتے ہیں، ان میں ایک عرصے کے بعد دماغ کا سائز چھوٹا ہوجاتا ہے۔
کم حجم کا دماغ کئی ذہنی و علمی صلاحیتوں کے مسائل سے منسلک ہے جیسے کہ ڈیمنشیا اور الزائمر وغیرہ۔
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اگرچہ سگریٹ نوشی چھوڑنے سے مزید نقصان سے بچا جاسکتا ہے تاہم دماغ کا جو حصہ ختم ہوچکا ہے، وہ دوبارہ پیدا نہیں ہوسکتا۔
سگریٹ نوشی کے پھیپڑوں سے متعلق نقصانات کے بارے میں تو ماہرین کو علم تھا تاہم اس کے دماغ پر کیا اثرات ہوتے ہیں، اس حوالے سے ماہرین کو بہت کم علم تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News