Advertisement
Advertisement
Advertisement

میگنیشیم کے مزید جسمانی فوائد سامنے آگئے

Now Reading:

میگنیشیم کے مزید جسمانی فوائد سامنے آگئے
میگنیشیم کے مزید جسمانی فوائد سامنے آگئے

میگنیشیم کے مزید جسمانی فوائد سامنے آگئے

میگنیشیم اگرچہ ایک مائیکرونیوٹرینٹ کہلاتا ہے تاہم اس سے افادیت کی فہرست کافی طویل ہے اس کے باوجود لوگ نہ تو اسی کی اہمیت سے آگاہ ہیں اور اس کا خیال رکھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق مرد حضرات ہوں یا خواتین دونوں کے لیے میگنیشیم کی ایک خاص مقدار بہت ضروری ہے کیونکہ یہ نہ صرف آپ کو تندرست رکھتی بلکہ بہت سارے امراض تحفظ بھی فراہم کرتی ہے۔ تاہم ماہرین نے اس ضمن میں مزید تحقیقات کی ہے جس کے بعد میگنیشیم کی نئی افادیت سامنے آئی ہے۔

لگ بھگ کوئی ایک سال قبل ایک ٹک ٹاکر نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں کہا تھا کہ اسے 30 برس سے ڈپریشن اور اینزائٹی کا عارضہ تھا تو اب وہ میگنیشیم کو مختلف وٹامنز کے ساتھ ملا کر کھا رہا ہے اور وہ اب ڈپریشن اور اینزائٹی یعنی اندرونی بے چینی سے مکمل طور پر آزاد ہوچکا ہے۔

 اس ویڈیو کو تقریباً نوے کروڑ سے ایک ارب تک لوگوں نے دیکھا جس کے بعد لوگوں میں ایک امید پیدا ہوئی کہ ان کی دیرینہ اینزائٹی اور ڈپریشن میگنیشیم کے ذریعے دور کی جاسکتی ہے۔

اس سے قبل بھی ماہرین مختلف قسم کے وٹامن اور میگنیشیم کے ملاپ سے مریضوں کا علاج کرتے رہیں ہیں جن میں شیزوفرینیا، ڈپریشن اور اینزائٹی کے مریض ہیں لیکن ان میں انہیں  کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی تاہم ٹک ٹاکر کا اپنی پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اعتراف کرنے کے بعد نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا میگنیشیم میں ایسے خواص ہیں یا نہیں جو اس عارضے سے نجات دلا سکتے ہیں، واضھ رہے کہ ٹک ٹاکر نے میگنیشیم کو وٹامن ڈی تھری کے ساتھ ملا کر استعمال کیا تھا۔

Advertisement

بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی اور میگنیشیم کو ایک حد تک استعمال کیا جائے تو اس سے اینزائٹی کے اثرات کوکم کرنے میں کچھ مدد ضرور مل سکتی ہے۔

امریکا میں یونیورسٹی آف لیڈ سے  وابستہ پروفیسر لوئس ڈائی میگنیشیم کے بہت بڑے حامی ہیں ان کا کہنا ہے کہ میگنیشیم اینزائٹی، ڈپریشن، دیگر دماغی عارضے اور نفسیاتی عارضوں کو کم کرنے میں اپنا انتہائی اہم کردار کرسکتی ہے اور اس ضمن میں انہوں نے کچھ لوگوں پر اس کی آزمائش بھی کی ہے۔

ڈاکٹر لوئس اور ان کے محقق ساتھیوں نے 2018 سے 2019 کے اندر ایک تحقیق کی تھی اور بتایا تھا کہ پچاس فیصد مریضوں کو جب تین سو سے چار سو ملی گرام میگنیشم روزانہ دیا گیا تو کچھ عرصے بعد انہوں نے اپنے ڈپریشن میں، اپنی ذہنی اضطراب، یاسیت کے علاوہ ڈپریشن میں کمی کا اعتراف کیا تھا۔

لیکن سوال یہ ہے کہ میگنیشیم آخر کام کس طرح کرتا ہے اس سوال کا جواب ابھی تلاش کرنا باقی ہے تاہم ماہرین کا خیال ہے یہ کچھ انہیبیٹرزکے طور پر کام کرتے ہوئے پورے بدن بلخصوص دماغ کو پرسکون رکھنے میں اپنا انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

پھرمیگنیشیم دماغ میں کچھ ایسے اینزائم یا خامروں کو بھی بڑھنے میں مدد دیتا ہے جو ہمیں مسرور رکھتے ہیں اور ہماری اندرونی پریشانی اور خلفشار کو کم کرتے ہیں۔ لیکن وجہ کوئی بھی میگنیشیم کی جتنی مقدار جیسے تین سے چار سو ملی گرام جو امریکا میں تجویز کی جاتی ہے آپ اسے  قدرتی اجزاء یا سپلیمنٹ کے ذریعے اپنے جسم میں برقرار رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر