Advertisement
Advertisement
Advertisement

باتھ روم میں فلش کرتے وقت جراثیم کو پھیلنے سے کیسے روکا جائے؟

Now Reading:

باتھ روم میں فلش کرتے وقت جراثیم کو پھیلنے سے کیسے روکا جائے؟
باتھ روم میں فلش کرتے وقت جراثیم کو پھیلنے سے کیسے روکا جائے؟

باتھ روم میں فلش کرتے وقت جراثیم کو پھیلنے سے کیسے روکا جائے؟

گھرہو یا دفتر باتھ روم کی صفائی خاص اہمیت رکھتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ  مختلف قسم جراثیم اور وائرس سب سے زیادہ اسی جگہ پر موجود ہوتے ہیں۔ کچھ لوگ ٹوائلٹ کے ڈھکن کو کھلا رکھ کر اور کچھ لوگ بند کر کے فلش کرتے ہیں لیکن درست طریقہ کیا؟ ماہرین نے اس حوالے سے یہ ایک نیا نظریہ پیش کیا ہے۔

گذشتہ دنوں امریکن جرنل آف انفیکشن کنٹرول میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ٹوائلٹ میں کمبوڈ کو ڈھکن کے ساتھ فلش کرنے سے چھوٹے جراثیم کے پھیلاؤ کو نہیں روکا جاسکتا۔

باتھ روم میں جراثیم کو دیکھنے کے لیے ایک تحقیق کی گئی جس کے تحت محققین نے پورے بیت الخلا میں مائکرواسکوپک وائرل ذرات دریافت کیے۔ یہ ذرات دونوں صورتوں میں سامنے آئے یعنی جب ٹوائلٹ پرڈھکن کو بند کرکے  یا کھول کر فلش کیا گیا۔

اس تحقیق کے مرکزی محقق اور مائیکرو بایولوجسٹ چارلس گربا کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ یہ سجھتے ہیں ڈھکن بند ہونے سے مسئلہ ہوجاتا ہے۔

Advertisement

باتھ روم میں ڈبلیوسی ہویا کمبوڈ استعمال کے بعد فلش ضرور کیا جاتا ہے تاہم اس سے تیز پانی کے بہاؤ کے ساتھ ہوا بھی باہر آتی ہے جس سے یہ جراثیم ہر سو پھیل جاتے ہیں۔

ماضی میں کی جانے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ ڈھکن بند کرنے سے جراثیم کے پھیلاؤ میں کمی آتی ہے، لیکن گربا نے نوٹ کیا کہ اس تحقیق میں بڑے وائرل ذرات پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

جب کہ اس نئی تحقیق سے پتا چلا کہ ڈھکن بند کرنے سے غسل خانوں کی مجموعی آلودگی میں کوئی کمی نہیں آئی، تاہم ڈھکن بند کر کے فلش کرنے سے جراثیم کے پھیلنے کی رفتار ضرور کم ہوئی۔ جب ٹوائلٹ کا ڈھکن بند تھا تو تب اس کے سامنے اور بائیں جانب تھوڑی سی  زیادہ لیکن اس کے دائیں جانب تھوڑی کم آلودگی تھی۔

ٹوائلٹ کے ڈھکن کو بند رکھنے پر بحث کرنے کے بجائے تحقیق میں بتایا گیا کہ ٹوائلٹ کے پانی اور قریبی سطحوں کو جراثیم سے پاک کرنا جراثیم کے پھیلاؤ کو کم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

ماہرین کے مطابق جب بیت الخلا میں ٹوائلٹ کو برش اور ہائیڈروکلورک ایسڈ جراثیم کش سے صاف کیا گیا تو باتھ روم صاف ستھرا تھا۔

گربا کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ آپ کو ٹوائلٹ کی سیٹ یا ڈبلیو سی کی صفائی کو ہمیشہ یقینی بنانا ہوگا تب ہی یہ جگہ جراثیم سے پاک رہ سکتی ہے۔جبکہ باتھ استعمال کرنے کے بعد ہاتھوں کو صابن اور پانی دھونا بھی ضروری ہے۔

Advertisement

ماہرین 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھونے کا مشورہ دیتے ہیں، لیکن فلش کرنے کے بعد باتھ روم میں جراثیم زیادہ دیر تک رہ سکتے ہیں۔ جبکہ ایک اور تحقیق کے مطابق، جراثیم فلش کے بعد باتھ روم کی سطحوں پر تقریباً 30 منٹ تک زندہ رہ سکتے ہیں۔

ماہرین اپنی زیر استعمال چیزیں اور خود کو صاف رکھنے کے لیے مشورہ دیتے ہیں کہ آپ اپنے ٹوتھ برش اور کاسمیٹکس جیسی مصنوعات کو کھول کر نہ رکھیں اور اپنے فون کو باتھ روم میں استعمال کرنے سے گریز کریں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر