Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرسبز علاقوں کے قریب رہنے والے بچوں میں مضبوط ہڈیوں کی موجودگی کا انکشاف

Now Reading:

سرسبز علاقوں کے قریب رہنے والے بچوں میں مضبوط ہڈیوں کی موجودگی کا انکشاف
سرسبز علاقوں کے قریب رہنے والے بچوں میں مضبوط ہڈیوں کی موجودگی کا انکشاف

سرسبز علاقوں کے قریب رہنے والے بچوں میں مضبوط ہڈیوں کی موجودگی کا انکشاف

سائنسدانوں نے حل ہی میں یہ انکشاف کیا ہے کہ اوائل عمر میں جو بچے سرسبز علاقوں اور درختوں کے پاس نشوونما پاتے ہیں اور اپنی بڑھوتری کے مراحل طے کرتے ہیں تو ان کی ہڈیوں کے اندر مادے کی کثافت زیادہ ہونے کی بنا پر ان کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں جبکہ سائنسدان اس کی ممکنہ وجہ معلوم کرنے بھی کوشش کر رہے ہیں۔

اگرچہ سرسبز علاقوں میں رہنے والے بچوں پر کیا جانے والا یہ مطالعہ کافی چھوٹا ہے اور جس میں شرکاء کی تعداد کم ہے لیکن ان کے اعدادوشمار یا شماریاتی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ اس تجزیہ میں 327 بچوں کو شامل کیا گیا تھا جو بیلجیم کے ایک ایسے علاقے میں رہتے تھے جس میں ایک علاقے میں سبزہ زیادہ تھا جبکہ دوسرے علاقے میں سبزہ، درخت اور پودے نہ ہونے کے برابر تھے۔

4سے 6 سال کی عمر کے بچوں کے اندر باقاعدہ طبی اور سائنسی اصولوں کے تحت ہڈیوں کے اندر مختلف معدنیات اور ہڈیوں کی مضبوطی اور بھاری پن کے مروجہ ٹیسٹ کے ذریعے ان کی ہڈیوں کی صحت کا جائزہ لیا گیا تھا۔

اگر چہ اس میں ورزش اور والدین سے ملنے والی ہڈیوں کی مضبوطی، دودھ پینے، وٹامن ڈی اور کیلشیم جیسی مصنوعات لینے کو بھی مد نظر رکھا گیا تھا لیکن ماہرین ایک اہم پہلو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ سبزے یا سرسبزوشاداب علاقے کے پاس رہنے والے بچوں کی ہڈیوں میں غیر معمولی مضبوطی دیگر کے نسبت دیکھی گئی۔

سائنسدانوں نے کہا ہے کہ وہ بچے جن کے گھر کے ہزار میٹر کے اندر اگر سبزے کی مقدار پچیس فیصد بڑھی ہوئی ہو تو ان کے اندر ہڈیوں کی کمزوری، نرمی اور بھربھرے پن کا امکانات 66 فیصد تک کم ہوسکتے ہیں۔

Advertisement

بیلجیم کی ہیسیلٹ یونیورسٹی کے پروفیسر ٹم نوروٹ اور ان کے ساتھیوں نے یہ مطالعہ کیا ہے انہوں نے اسے خوش آئند قرار دیا ہے کہ اکثر سبز مقامات پر رہنے سے نہ صرف دماغی اور قلبی صحت بہتر ہوتی ہے نفسیاتی طور بچے بڑے مطمئین رہتے ہیں بلکہ اب اس ایک فائدہ یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ان کی ہڈیوں میں غیر معمولی طور پر مضبوطی اور بھرا پن بھی دیکھا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر