Advertisement
Advertisement
Advertisement

خوش رہنا چاہتے ہیں تو اس مشروب کا استعمال بڑھا دیں

Now Reading:

خوش رہنا چاہتے ہیں تو اس مشروب کا استعمال بڑھا دیں
خوش رہنا چاہتے ہیں تو اس مشروب کا استعمال بڑھا دیں

خوش رہنا چاہتے ہیں تو اس مشروب کا استعمال بڑھا دیں

سبز چائے کا شمار انتہائی صحت بخش مشروب میں ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ حالیہ برسوں میں سبز چائے ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی حصہ بن گئی ہے۔

یہ اینٹی آکسیڈنٹس اور کیٹیچنز سے بھری ہوئی ہے، جو اسے خوبصورت جلد، عمل انہضام اور میٹابولزم کے لیے ایک بہترین مشروب بناتی ہے، جس سے مختلف جسمانی افعال کو مزید فروغ ملتا ہے۔ تاہم سبز چائے آپ کی صحت بہتر بنانے کے ساتھ آپ کو خوش بھی رکھ سکتی ہے۔

ماضی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق یہ صحت بخش مشروب اپنے اندر ایسے اجزاء لیے ہوئے جو نہ صرف امراض قلب اور فالج کے خطرے کو کم  کرنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ یہ مزاج کو بہتر بنانے میں موڈ بوسٹر کے طور پر بھی کام کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سبز چائے میں ایسے بایو ایکٹیویٹس موجود ہوتے ہیں جو دماغ کو پر سکون رکھتے ہیں۔ سبز چائے کے اہم اجزاء میں کیفین، تھیانائن، ارجنائن اور ای جی سی جی (ایپیگلوکیٹچن گیلیٹ) شامل ہیں۔ ان بایو ایکٹیو اجزاء کا امتزاج دماغی صحت اور مزاج کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

2018 کی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں کم از کم تین کپ سبز چائے پیتے ہیں ان میں ڈپریشن کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 21 فیصد کم ہوتا ہے جو نہیں پیتے۔

اگرچہ سبز چائے یقینی طور پر آپ کے موڈ کو بڑھانے میں مدد کر سکتی ہے، تاہم، اس کے ساتھ غذائیت سے بھرپور غذا اور دیگر عوامل بھی اہمیت رکھتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر