Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں میں وزن بڑھنے کی عام وجہ جسے آپ نہیں جانتے

Now Reading:

بچوں میں وزن بڑھنے کی عام وجہ جسے آپ نہیں جانتے
بچوں میں وزن بڑھنے کی عام وجہ جسے آپ نہیں جانتے

بچوں میں وزن بڑھنے کی عام وجہ جسے آپ نہیں جانتے

وزن کا بڑھنا چاہے بچوں میں ہو یا بڑوں میں نقصان کا باعث بن سکتا ہے جس سے ان میں کئی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے تاہم حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق بچوں میں وزن بڑھنے کی عام وجہ مختلف پھلوں کا رس ہے چاہے وہ تازہ پھلوں کا سو فیصد خالص ہی کیوں نہ ہو۔

حال ہی میں ماضی میں کیے جانے والے 42 مطالعات کا ایک نیا تجزیہ کیا گیا ہے جس کے مطابق روزانہ ایک گلاس یا اس سے زیادہ 100 فیصد پھلوں کا رس پینا بچوں اور بڑوں میں وزن میں اضافے سے منسلک ہے۔

جاما پیڈیاٹرکس میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 100 فیصد پھلوں کا رس پینے اور بی ایم آئی  کے درمیان ایک مثبت تعلق پایا گیا، یہاں 100 فیصد خالص پھلوں کے رس سے مراد ایسا مشروب جس میں چینی کو شامل نہیں کیا گیا ہو وہ بھی بچوں اور بڑوں میں وزن بڑھنے کا باعث بن سکتا ہے۔

اس تجزیہ کے مطابق چھوٹے بچے جن کی عمریں 11 برس سے کم تھی نے بڑے بچوں کے مقابلے میں 100 فیصد پھلوں کے رس کے ہر 8 اونس اضافی سرونگ سے زیادہ بی ایم آئی حاصل کیا۔

اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے بچے یا بڑے تازہ پھلوں کے رس کو استعمال کرنا ترک کر دیں، بلکہ مطالعہ میں کہا گیا ہے ہر عمر کے لیے مقدار کا تعین کیا جانا ضروری ہے۔

Advertisement

محققین کے مطابق اگر پھل کھانا صحت کے لیے مفید ہے تو رس کیوں وزن بڑھنے کا سبب بنتا ہے تو اس کے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ پھلوں کا رس مائع کیلوری ہے۔

اس تجزیہ کے دوران انہوں نے کیا کہ 100 فیصد پھلوں کے رس کو وزن میں اضافے سے جوڑنے کا ایک ممکنہ طریقہ کار مائع کیلوریز کا استعمال ہے، جس کے نتیجے میں ٹھوس کیلوریز کے استعمال کے مقابلے میں زیادہ وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔

ان کے مطابق مکمل پھل کی نسبت رس میں فائبر بہت ہی کم یا نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے اس سے آپ کو پیٹ بھرے ہونے کا احساس نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ ان جوس پینے کے بعد آپ کو اور بھی بھوک لگتی ہے جبکہ رس کی شکل میں آپ کیلوریز لے چکے ہوتے ہیں۔

امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس کے مطابق 6 سال سے کم عمر کے بچوں کو روزانہ ایک گلاس سے بھی کم پھلوں کا رس استعمال کرنا چاہئے۔ جبکہ1 سال سے کم عمر کے بچوں کو جوس دینے سے مکمل گریز  کرنا چاہیے تاہم ماہرین بچوں کی عمر کے  لحاظ پھلوں کے رس کی مقدار کا تعین کیا ہے جو یہاں پیش کیا جارہا ہے تاکہ وزن کو برھنے سے بچایا جاسکے۔

1 سے 3 سال کے بچے کے لیے روزانہ 4 اونس

4 سے 6 سال کے بچے کے لیے روزانہ 6 اونس

Advertisement

7 سے 18 سال کے بچے کے لیے روزانہ 8 اونس تک محدود کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر