Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوران ملازمت بہتر صحت کے لیے ان باتوں کو ہرگز نظر انداز نہ کریں

Now Reading:

دوران ملازمت بہتر صحت کے لیے ان باتوں کو ہرگز نظر انداز نہ کریں
دوران ملازمت بہتر صحت کے لیے ان باتوں کو ہرگز نظر انداز نہ کریں

دوران ملازمت بہتر صحت کے لیے ان باتوں کو ہرگز نظر انداز نہ کریں

ماہرین نے زیادہ دیر تک بیٹھنے کو سگریٹ کی طرح مضر قرار دیا ہے تاہم دنیا کی ایک بڑی آبادی مختلف دفاتر میں  آٹھ گھنٹے کی ڈیوٹی انجام دیتی ہیں لیکن اکثر یہ کام رات تک جاری رہتا ہے۔ ایک ہی سیٹ پر بیٹھنا اورآٹھ گھنٹوں سے زیادہ اسکرین کو دیکھنا صحت پر برے اثرات ڈالتا ہے اور انسان بیماریوں میں مبتلا ہو نے لگتا ہے۔

دن بھر بیٹھنے سے جن امراض کا خطرہ بڑھتا ہے ان میں موٹاپا سر فہرست ہے اور اسی سے جڑی ہیں کئی بیماریاں۔ اسی لیے یہاں پر دفاتر میں کام کرنے والے افراد کے لیے چند اہم ہدایات دی جارہی ہیں جن پر عمل کے آپ صحت مند رہ سکتے ہیں۔

ناشتہ ضرور کریں

یہ دن کا نہ صرف اچھا آغاز ہو گا بلکہ آپ کو بے وقت کی بھوک سے بھی بچائے گا۔ جو مٹاپے کا سبب بنتی ہے۔ ناشتہ مکمل اور بھر پور کریں جس میں موسم کاکوئی ایک پھل بھی شامل ہو ۔

پانی کا زیادہ استعمال

Advertisement

صحت مند رہنا ہے توپانی کا استعمال زیادہ کریں کیونکہ مستقل اسکرین  کے  سامنے بیٹھنے سے اس کی ہیٹ بھی آپ کو متاثر کرتی ہے۔ پانی آپ کو نہ صر ف ہائیڈریٹ رکھے گا بلکہ کئی بیماریوں سے بھی بچائے گا۔

ہر گھنٹے  کے بعد آنکھوں کو آرام دیں

اسکرین سے نظر ہٹاکر دوسری جانب دیکھیں اور آنکھوں کی ورزش کریں۔

گھر سے کھانا ساتھ لائیں

کوشش کریں بازار کا کھانا نہ کھائیں سبزیاں اور پھل کا استعمال زیادہ کریں بہ نسبت جنگ فوڈ کے۔

دن کے درمیان ہلکی ورزش

Advertisement

مستقل بیٹھنے سے جسم کے تمام اعضاء کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی بھی متاثر ہو نے لگتی ہے اس کے لئے آدھا آفس ٹائم گزرنے کے بعد ہلکی پھلکی ورزش کریں تاکہ جسم توازن میں رہے۔

دھوپ اور تازہ ہوا 

مستقل اے سی میں بیٹھنا اچھا نہیں دھوپ اور تازہ ہو ا ضرور لیں ۔ ورنہ بیمار ہو جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر