بچوں کے لیے کافی پینا کتنا مضر صحت ہے؟ ماہرین نے بتا دیا
کیفین سے بھرپور کافی دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے مشروبات میں سے ایک ہے جسے لوگوں کی بڑی تعداد دن کے آغاز پر غذا میں شامل رکھتی ہے۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ کیفین ایک قدرتی محرک ہے جو عام طور پر چائے، کافی اور کوکو کے پودوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ دماغ اور مرکزی اعصابی نظام کو متحرک کرکے جگانے اور ارتکاز بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتاہے۔
بہت سے والدین ایک کپ کافی کے بغیر دن گزارنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے، اس لیے یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ بچے بھی اسے اپنے لیے آزمانے کی کوشش کر سکتے ہیں تاہم اس کا کڑوا ذائقہ بچوں کے لیے اتنا خوشنما نہیں ہے۔
تاہم اگر کوئی بچہ ایک کپ کافی پینا چاہے تو والدین کو اس بارے میں کتنا فکر مند ہونا چاہیے؟
پیڈیاٹرکس جریدے میں شائع ہونے والی 2014 کی ایک رپورٹ کے مطابق، تقریباً 73 فیصد بچے دن بھر میں کسی نہ کسی شکل میں کیفین لیتے ہیں۔ سافٹ ڈرنکس کے برعکس تقریباً 24 فیصد بچے کافی پیتے ہیں تو کیا بچوں کے لیے کافی پینا درست ہے؟
ڈاکٹر کرسٹن کک، جو کہ ایسنشن میڈیکل گروپ کے ماہر امراض اطفال ہے نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بچوں میں کافی کے استعمال کے بارے میں جو بات سب سے تشویش کی ہے وہ کیفین کی مقدار سے متعلق ہے، جو کافی میں موجود ایک اہم ترین جزو ہے جو کئی مضر اثرات کا باعث بنتی ہے۔
چونکہ کیفین ایک محرک ہے جو دماغ اور مرکزی اعصابی نظام کو متحرک کرکے جگانے اور ارتکاز بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتاہے اس لیے کافی پینا “وقتی طور پر توانائی کی سطح کو بڑھا سکتا ہے۔
کیفین جس طرح بڑوں میں بے خوابی، دل کی دھڑکن میں اضافہ، بے چینی، سونے میں دشواری، چڑچڑاپن، ہلکے سر درد اور سینے کی جلن کا باعث بن سکتی ہے۔ جو بچے کیفین کا استعمال کرتے ہیں وہ بھی ان تمام ضمنی اثرات کا تجربہ کر سکتے ہیں۔کیونکہ، عام طور پر، بچوں کا جسمانی وزن بالغ کے جسمانی وزن سے کم ہوتا ہے، اسی لیے وہ کیفین کے اثرات کے لیے زیادہ حساس ہو سکتے ہیں۔
بچوں کے لیے کافی پینا کیسا ہے؟
اگرچہ بالغوں میں کیفین کے بارے میں سائنسی شواہد بالکل واضح ہیں اور مقدار کا تعین بھی کیا جاچکا ہے، تاہم بچوں کے لیے کیفین کی کتنی مقدار محفوظ ہے اس کے بارے ابھی کوئی بات واضح نہیں ہے پھر بھی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے تمام بچے جن کی عمر 12 برس ہے کافی سمیت کوئی بھی کیفین سے بھرپور مشروب نہ دیا جائے۔
12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو فی دن 100 ملی گرام کیفین سے زیادہ نہیں دی جائے جو سوڈا کے دو چھوٹے کین کے برابر ہے۔ ایک آٹھ اونس کپ پکی ہوئی کافی میں تقریباً 100 ملی گرام کیفین ہوتی ہے، لہٰذا 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچے جو کافی پیتے ہیں، وہ خود کو دن میں ایک چھوٹے کافی کے کپ تک محدود رکھیں، اور باقی تمام دن کیفین سے پرہیز کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
