
سال کا سب سے افسردہ دن کسے قرار دیا گیا ہے اور کیوں؟
دنیا بھر میں رواں برس جنوری کے تیسرے پیر کو سال کا سب سے افسردہ دن قرار دیا گیا ہے جسے بلیو منڈے یا بلیو پیر کہا جاتا ہے۔ یہ کسی قدر ونٹر بلیوز سے مماثلت رکھتا ہے۔
آپ نے اکثر محسوس کیا ہوگا کہ سردیوں میں دل بلا کسی وجہ کے اداس رہتا ہے بلکہ کسی کام میں دلچسپی بھی نہیں رہتی۔ واضح رہے کہ دنیا کی بڑی آبادی خزاں کے اختتام پر اداسی کی چادر اوڑھ لیتی ہے اسے ونٹر بلیوز کہا جاتا ہے حیرت انگیز طور پر یہ سال کے ایک خاص وقت ہی میں ہوتاہے اسے مزاج کی تبدیلی یا موسمی جذباتی عارضہ بھی کہتے ہیں اور یہ بلیو منڈے کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے اس قسم کی افسردگی چھوٹے دن اور دن کی کم روشنی کی نتیجے میں جنم لیتی ہے۔
اس قسم کی افسردگی کو دور یا کم کرنے میں غذا خاص اہمیت رکھتی ہے ماضی میں کی جانے والے مطالعات یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ جو بھی غذا کھاتے ہیں اس کا ثر براہ راست آپ کے مزاج پر پڑتا ہے، لہذا درست غذا کا انتخاب ان بلیوز کو شکست دینے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ یہاں پر ان ہی غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے۔
سالمن مچھلی
سالمن کو دنیا میں سب سے زیادہ غذائیت سے بھرپور غذاؤں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ یہ مچھلی، پروٹین اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتی ہے، جبکہ ساتھ ہی یہ سیلینیم، فاسفورس اور بی وٹامنز سمیت کئی اہم غذائی اجزاء کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔
خاص طور پر اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ڈپریشن کو کم کرنے اور موڈ کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ سالمن میں سوزش کو کم کرنے کے خواص بھی پائے جاتے ہیں جس کے بارے میں کچھ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ وہ افسردہ خیالات کا باعث بن سکتے ہیں۔
ہفتے میں کم از کم دو بار اس مچھلی کو غذا میں شامل رکھنے سے غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور کئی بیماریوں کے پیدا ہونے کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔
پالک اور گوبھی
یہ سبزیاں وٹامنز اور معدنیات سے مالامال ہوتی ہیں جو صحت کے فوائد کی ایک لمبی فہرست پیش کرتی ہیں۔ پتوں والی سبزیاں میگنیشیم سے بھرپور ہوتی ہیں، جو دماغی افعال اور مزاج کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ ان میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
بادام
گری دار میوے ایسے صحت بخش غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں جو دماغی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔جبکہ ان میں پایا جانے والا ٹائروسین علمی فعل میں کمی کو روکنے کے لیے جانا جاتا ہے خاص طور پر تناؤ میں مدد کرتا ہے۔
ڈارک چاکلیٹ
ڈارک چاکلیٹ میں کوکو کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے، اور ساتھ ہی اس میں فائدہ مند اینٹی آکسیڈنٹس بھی موجود ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کو کم کرنے، کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بنانے اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں، ساتھ ہی یہ تناؤ اور بے چینی کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔
بیریاں
بیریاں خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ بہترین غذائی اجزاء فراہم کرتی ہیں۔ یہ فلیوونائیڈز سے بھرپور ہوتی ہیں، جو موڈ کو منظم کرنے، یادداشت کو بہتر بنانے اور سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News