
امریکا میں کاسمیٹک سرجری کے بعد اموات میں تیزی سے اضافہ
یہ چونکا دینے والی خبر امریکا سے آئی جہاں کاسمیٹک سرجری کرانے والے افراد میں موت کا خطرہ کئی گنابڑھ گیا ہے تاہم سرجری کا یہ عمل ابھی بھی جاری ہے۔
امریکی محکمہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق 2009 سے اب تک ڈومینیکن ریپبلک میں کاسمیٹک سرجری کے بعد 93 امریکی ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکی صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈومینیکن ریپبلک میں 2009 سے اب تک 93 امریکیوں کی کاسمیٹک سرجری کے بعد موت ہو چکی ہے، حالیہ اموات کی وجہ ایک برازیلی بٹ لفٹ نامی سرجری ہے جس میں کولہوں کو شیپ دیا جاتا ہے اور زیادہ تر اموات اسے سرجری کی وجہ سے ہوئی ہے۔
حال ہی میں اس سرجری کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور اس کے نتیجے میں دیگر ممالک میں بھی اموات ہوئی ہیں، جن میں امریکہ بھی شامل ہے، گزشتہ روز یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں یہ نہیں کہا جا سکا کہ یہ اموات کتنی عام ہیں۔
رپورٹ میں ایسے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں جن پر کاسمیٹک سرجری کے لیے دوسرے ملک کا سفر کرنے والے افراد کو غور کرنا چاہئے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورت حال سے بچا جاسکے۔
مطالعے کے مصنف ڈاکٹر میتیو ہڈسن کا کہناہے کہ جو تجاویز پیش کی گئی ہیں ان کے مطابق سرجری کون کر رہا ہے، آپ سرجری کرنے والے شخص کی اہلیت کے بارے میں آگاہ رہیں، اور آیا یہ جگہ سرجری کرنے اور کیا یہ آپریشن کے بعد مناسب دیکھ بھال فراہم کرنے کے قابل ہے یا نہیں ہے انتہائی اہم ہے۔
برازیلی بٹ لفٹ میں چربی کا انجیکشن لگایا جاتا ہے۔ رپورٹ میں تقریباً دو درجن اموات کی جو تفصیلات پیش کی گئی تھی ان میں زیادہ تر وجہ پھیپھڑوں یا خون کے دھارے میں چربی یا خون کے جمنا تھا۔
کاسمیٹک سرجری سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں ڈومینیکن ریپبلک کے لیے عام نہیں ہیں۔ ریاستہائے متحدہ میں کاسمیٹک سرجری کے بعد ہونے والی اموات کی رپورٹیں خاص کر فلوریڈا میں بار بار منظر عام پر آتی رہی ہیں، سی ڈی سی نے گزشتہ روز 2022 میں فلوریڈا کے ایک کاسمیٹک سرجری سینٹر میں جانے والی خواتین میں بیکٹیریل انفیکشن کے 15 کیسز کے بارے میں ایک علیحدہ رپورٹ جاری کی ہے۔
میکسیکو سے بھی اسی طرح کی رپورٹ سامنے آئی ہیں، بشمول گزشتہ برس جب ایک امریکی مریض سرحدی شہر ماتاموروس میں کاسمیٹک طریقہ کار سے گزرنے کے بعد فنگل میننجائٹس کا شکار ہواتھا اس کے بعد وہاں اس طرح کے دو کلینک بند کر دیے گئے تھے جن میں ایک درجن اموات کی اطلاع ملی تھی۔
ڈومینیکن ریپبلک کو پر فضا مقام کے طور جانا جاتا ہے جہاں دنیا بھر سے لوگ تعطیلات گزارنے کے لیے وہاں آتے ہیں۔ وہاں کے کچھ ڈاکٹر امریکہ میں کم قیمت کاسمیٹک سرجری کی تشہیر کرتے ہیں، جس میں چھاتی کے امپلانٹس، لائپوسکشن اور دیگر آپریشنز شامل ہیں کم قیمت ہونے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہیں۔
2019 اور 2020 میں امریکی شہریوں کی اموات میں اضافے کے بعد، امریکی سفارت خانے نے سی ڈی سی سے رابطہ کیا، جس نے ڈومینیکن ریپبلک کی وزارت صحت کے ساتھ مل کر تحقیقات کی۔
انہوں نے 2009 سے 2022 تک ڈومینیکن ریپبلک میں امریکی شہریوں کی کاسمیٹک سرجری سے متعلق 93 اموات یا اوسطاً سات سال میں ہونے والی اموات کا حساب لگایا۔ ان میں ایک کے علاوہ سب خواتین تھیں۔ نصف سے زیادہ اموات 2019 کے بعد ہوئی، جو برازیلی بٹ لفٹوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔
اس طریقہ کار میں عام طور پر کولہوں، کمر کے نچلے حصے، رانوں یا دیگر علاقوں سے چربی کا لیپوسکشن کیا جاتا ہے۔ اس کے بعدکولہوں کی شکل یا سائز کو تبدیل کرنے کے لیے ان میں چربی ڈالی جاتی ہے۔ ان خطرات میں چربی کا بہت گہرائی سے انجیکشن لگانا، خون کے دھارے میں داخل ہونا اور اہم شریانوں یا رگوں کو روکنا شامل ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News