Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ عام سی غلطی مرد حضرات میں بانجھ پن کا سبب بن سکتی ہے

Now Reading:

یہ عام سی غلطی مرد حضرات میں بانجھ پن کا سبب بن سکتی ہے
یہ عام سی غلطی مرد حضرات میں بانجھ پن کا سبب بن سکتی ہے

یہ عام سی غلطی مرد حضرات میں بانجھ پن کا سبب بن سکتی ہے

دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شادی شدہ جوڑا ہے جسے اولاد کی خواہش نہ ہو، تاہم کچھ عام عادات یا غلطیاں ایسی ہیں جو اس میں رکاوٹ کا سب بن سکتی ہیں ان ہی میں وہ عام سواریاں بھی شامل ہیں جن میں آپ ہر روز سفر کرتے ہیں۔

ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ صحت مند تولیدی نظام چاہتے ہیں تو گاڑیوں کی گرم سیٹ پر بیٹھنے سے گریز کریں کیونکہ یہ سواریاں اسپرم کی تعداد کو کم اور ان کی صحت کو خراب کرسکتی ہے۔ اس طرح اسپرم کی پیداوار پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

دنیا بھر میں گاڑیوں کی سیٹیں مختلف وجوہات کی بنا پر گرم ہوجاتی ہیں اور اب یہ روزمرہ کا معمول بن چکا ہے مرد حضرات ان ڈرائیونگ سیٹوں پر گھنٹوں بیٹھے رہتے ہیں جبکہ سرد موسم میں گرم نشستیں کسی نعمت سے کم نہیں ہوتی جب درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم ہو۔

 تاہم صحت مند اور بہتر تعداد میں اسپرم کی پیداوار کے لیے تولیدی نظام کا درجہ حرارت جسم کے باقی حصوں کے مقابلے میں کئی ڈگری ٹھنڈا ہونا ضروری ہے۔

یونیورسٹی آف مانچسٹر کے پروفیسر ایلن پیسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تنگ لباس پہن کر گرم سیٹ پر بیٹھنا اسپرم کی پیداوار کو کم کر سکتا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے مرد حضرات کو موسم سرما میں گرم کمبل سے دور رہنے کا بھی مشورہ دیا ہے خاص کر برقی کمبل سے۔

Advertisement

ڈاکٹر نے مزید یہ بھی کہا کہ اگر آپ والد بننا چاہتے ہیں تو وہ اپنی کار کی گرم سیٹوں اور برقی کمبل سے دور رہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ کبھی کبھار، مختصر مدت کے لیے گرم سیٹ کے استعمال سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

تاہم، صرف یہ گرمی یا گرم سیٹیں ہی نہیں ہے جو نطفہ کی پیداوار کو متاثر کرتی ہے، گزشتہ سال ہارورڈ کی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ مختلف پیشے بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق جسمانی طور پر کام کرنے والے بلیو کالر ورکرز کے اسپرم کی تعداد ان کے وائٹ کالر آفس سے منسلک ہم منصبوں کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد زیادہ ہوتی ہے۔ اس کی وجہ ورزش ہے جو انسانوں میں متعدد صحت کے فوائد پیش کرتی جن میں تولیدی صحت بھی شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر