Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ عام سا ٹونر آپ کی جلد کو پھر سے جواں بنا سکتا ہے

Now Reading:

یہ عام سا ٹونر آپ کی جلد کو پھر سے جواں بنا سکتا ہے
یہ عام سا ٹونر آپ کی جلد کو پھر سے جواں بنا سکتا ہے

یہ عام سا ٹونر آپ کی جلد کو پھر سے جواں بنا سکتا ہے

خواتین خود کوجواں رکھنے کے لیے کئی طرح کے جتن کرتی ہیں اس سلسلے میں وہ سب سے زیادہ خیال اپنے چہرے کا رکھتی ہیں، تاکہ جلد کو جھریوں سے پاک رکھ اس کی دلکشی کو بڑھایا جاسکے۔

خواتین کی کثیر تعداد اس مسئلے کے حل کے لیے مختلف مصنوعات استعمال کرتی ہیں تاہم اس سے نجات کے لیے کچھ گھریلو طریقے بھی نہایت کار آمد ثابت ہوتے ہیں ان ہی میں چاول کے پانی سے تیار ٹونر ہے جو جلد پر کسی بوٹوکس کی طرح کام کرتا ہے۔

یہ بات تو سبب ہی جانتے ہیں کہ چاول دنیا میں گندم کے بعد سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا اناج ہے، اس میں آپ کی صحت کو برقرار رکھنے والے تمام اجزاء پائے جاتے ہیں۔

 لیکن بات یہی ختم نہیں ہوتی بلکہ اس میں کچھ ایسے وٹامنزاورمنرلز بھی پائے جاتے ہیں جو جلد کی رنگت نکھارنے اور جواں بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ چاول صرف سورج کی مضر شعاعوں سے تحفظ دیتے ہیں بلکہ جلد میں کولیجن کی سطح کوبڑھاتے ہیں یہ جلد پرعمر رسیدگی کے اثرات کی رفتار کو کم کر کے آپ کو تادیر جواں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

چاول کا پانی بھی جلد کی ترو تازگی میں حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے۔ یہاں چاول کے پانی سے ایک ٹونر بنانے کے طریقہ بتایا جارہا ہے جو جلد کوجھریوں سے نجات دے کر اس کی قدرتی چمک لوٹا دے گا۔

Advertisement

اس ٹونر کی تیاری کے لیے ایک کپ چاول کو صاف پانی سے دو بار دھولیں، پھرمیں دو کپ پانی شامل کرکے ایک ہفتے کے لیے رکھ دیں، تاکہ چاول میں موجود تمام اجزاء پانی میں اچھی طرح شامل ہوجائیں اب اس پانی کو چھان لیں اور ایک اسپرے بوتل میں بھر کر چہرے پر اسپرے کریں، کچھ ہی دنوں میں جھریاں غائب ہوجائیں گی اور جلد چمکنے لگے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر