او سی ڈی میں مبتلا افراد میں طبعی اور غیر فطری موت کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، تحقیق
یہ چونکہ دینے والی خبر سویڈن سے آئی ہے جہاں ایک نئی تحقیق کے مطابق او سی ڈی کے عارضے میں مبتلا افراد میں طبعی اور غیر فطری وجوہات کی وجہ سے موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
او سی ڈی جنون دماغ کی وہ بیماری ہے جس میں نا پسندیدہ خیالات اور خوف جنون کی شکل اختیار کر لیتے ہیں جو آپ کو بار بار ایک ہی رویہ اختیارکرنے پر مجبور کرتے ہیں۔یہ خوف یا رویہ روزمرہ کی سرگرمیوں میں خلل کا سبب بن کر پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

صرف امریکا میں ہی 2 سے 3 فیصد افراد اس سے متاثر ہوتے ہیں، اس عارضے کی وجہ سے لوگ ذہن میں بار بار آنے والے خیالات (جنون) اور دہرائے جانے والے طرز عمل جیسے کہ ضرورت سے زیادہ ہاتھ دھونا اور اشیاء کو درست طریقے سے ترتیب دینے سے خود نہیں روک پاتے اور اس طرح انتہائی اسٹریس میں رہتے ہیں۔
سویڈن میں او سی ڈی میں مبتلا افراد کا عام افراد سے موازنہ کرنے کے لیے ایک تحقیق کی گئی جس میں محققین نے 61,378 او سی ڈی میں مبتلا افراد کا 613,780 عام افراد سے موازنہ کیا۔ ان میں سے 34,085 ایسے افراد کا جنہیں یہ عارضہ لاحق تھا کا موازنہ ان ہی کے بہن بھائیوں جن کی تعداد 47,874 تھی کو مطالعہ میں شامل کیا۔
جبکہ یہ مطالعہ جنوری 1973 سے دسمبر 2020 کے درمیان اوسطاً آٹھ سال تک جاری رہا جس میں ان گروپس کی نگرانی کی گئی، اس دوران، او سی ڈی میں مبتلا 4,787 مریض جبکہ 30,619 عام افراد انتقال کر گئے۔
ان اعدادوشمار کو دیکھتے ہوئے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ او سی ڈی میں مبتلا افراد میں موت کا خطرہ 82 فیصد بڑھ جاتا ہے۔
او سی ڈی میں مبتلا افراد میں قدرتی موت کا خطرہ 31 فیصد بڑھ جاتا ہے جبکہ انہیں غیر فطری وجہ سے مرنے کے تین گنا زیادہ خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان میں جن بیماریوں کے خطرات برھ جاتے ہی ان میں۔
نظام تنفس کی بیماریاں 73فیصد
ذہنی اور طرز عمل کی خرابی 58 فیصد
جینیاتی اور پیشاب کے نظام کی بیماریاں 55 فیصد
اینڈوکرائن، غذائیت اور میٹابولک امراض 47 فیصد
گردیشی نظام کی بیماریاں 33 فیصد
اعصابی نظام کی بیماری 21 فیصد
نظام انہضام کے امراض 20 فیصد
تاہم ان میں کسی بھی ٹیومر کے مرض کا خطرہ 10 فیصد کم نوٹ کیا گیا، جبکہ غیر فطری وجوہات میں سے، محققین نے خودکشی کے تقریباً پانچ گنا بڑھتے ہوئے خطرے اور حادثات کے 92 فیصد زیادہ خطرے کی نشاندہی کی۔
او سی ڈی میں مبتلا خواتین میں مردوں کی نسبت غیر فطری وجوہات سے مرنے کا خطرہ نسبتاً زیادہ تھا، محققین کے مطابق او سی ڈی کا عارضہ مرد حضرات کی نسبت خواتین میں زیادہ پایا جاتا ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ او سی ڈی کی اصل وجہ کیا ہے، لیکن جینیاتی اور ماحولیاتی عوامل جیسے حمل کی پیچیدگیاں اور بچپن کے صدمے کو مطالعہ میں شامل کیا گیا ہے۔ سائیکوتھریپی اور اینٹی ڈپریسنٹس اکثر اس عارضے کے علاج کے لیے استعامل کی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
