Advertisement
Advertisement
Advertisement

نمک کا ضرورت سے زائد استعمال گردوں کے لیے مضر قرار

Now Reading:

نمک کا ضرورت سے زائد استعمال گردوں کے لیے مضر قرار
نمک کا ضرورت سے زائد استعمال گردوں کے لیے مضر قرار

نمک کا ضرورت سے زائد استعمال گردوں کے لیے مضر قرار

یہ بات سب ہی جانتے ہیں نمک کا زائد استعمال صحت کے لیے مضر ہوتا ہے اور بہت سارے سائنسی اور طبی مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نمک کے زائد استعمال سے بلڈ پریشرتو بڑھتا ہی ہے اس کے علاوہ امراض قلب، فالج اورشریانوں کے پھٹ جانے کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

تاہم اب ایک تحقیق کے مطابق ہر کھانے میں اوپر سے نمک ڈالنا اور یا کھانے میں ضرورت سے زیادہ نمک ملانا گردوں کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے اور اس طرح گردوں کے متاثر ہونے کا خطرہ  ان لوگوں کے مقابلے میں 29 فیصد بڑھ جاتا ہے جو کھانے میں اوپر سے نمک نہیں ملاتے یا کم استعمال کرتے ہیں۔

اگلی بارجب بھی آپ کھانا کھائیں تو اس میں زائد نمک ڈالنے یا اوپر سے نمک چھڑکنے سے گریزکریں۔  اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر یہ عادت درینہ عرصے تک جاری رہتی ہے تو اس سے گردوں کے افعال شدید متاثر ہوتے ہیں اور بعض صورتوں میں گردوں کے مکمل فیل ہونے کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔

جنرل آف امریکن ایسوسیئشن جاما کی تازہ اشاعت کے اندر ایک تحقیقی مقالہ اور رپورٹ شائع ہوئی ہے جس کے اندر کہا گیا ہے کہ نمک کا زائد استعمال کس طرح گردوں کےلیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement

یہ تحقیق ڈاکٹر لیو چائی نے کی ہے جو ٹیولین یونیورسٹی کے اندروبائی امراض کے ماہر ہیں اورانہوں نے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے وہ پورامکینزم دریافت کر لیا ہےجس کے تحت نمک کا زائد استعمال گردوں کے لیے متاثر کن بلکہ خطرناک ہوتا ہے۔

ڈاکٹرلوئی اور ان کے ساتھیوں نے اس تحقیق میں برطانیہ میں قائم بہت بڑی آبادی کا طبی ڈیٹا بیس یعنی کہ برٹن بائیو بینک کا جائزہ لیااورانہوں نے کئی سال تک اس کا مطالعہ کیا، جس کے اندر بلخصوص ان فراد کو ایک طویل عرصے تک جانچا اور پرکھاگیا جو معمول سے زیادہ نمک کھانے کے عادی تھے۔

اگرچہ اس مطالعے میں اسی فیصد سفید فارم تھے لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ نمک یکساں طور پر ہر رنگ نسل، آبادی، ذات اور علاقے کو متاثرکرتا ہے۔

سائنسدانوں کی ٹیم نے 2006 سے 2010 تک بہت ساری خواتین اور مردحضرات کوشامل کرکے ان کا جائزہ لیا گیا یہ مطالعہ کل بارہ سال تک جاری رہا۔

اس تحقیق میں شامل شرکاء سے جب پوچھا گیا کہ اگر ان کا کھانا میز پر رکھا جائے تو وہ کب کب اس میں نمک کا استعمال کرت ہیں۔ تو بعض لوگوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی نمک نہیں ملاتے، کچھ لوگوں نے کہا کبھی کبھارجبکہ بہت سے لوگوں نے کہا وہ ہر کھانے میں اوپر سے نمک ڈال کر کھاتے ہیں اسی بنیاد پر ان کا مطالعہ جاری رہا۔  تو معلوم ہوا کہ جو افراد ہر کھانے میں نمک کی کچھ نہ کچھ مقدار ڈالتے ہیں ان کے اندر گردوں سے متاثر ہونے کا خطرہ 29 فیصد تک بڑھ سکتا ہے اگرچہ یہ ایک شماریاتی ماڈل ہے لیکن 29 فیصد کی اس حد کو کسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور اس کا مطلب یہ ہے کہ نمک کھانے سے گردوں پرکچھ نہ کچھ منفی اثر ضرورہوتا ہے۔

اسی بنیاد پر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آپ اپنے کھانے میں نمک کی مقدار کو ہر حالت میں کنٹرول کریں اور اورپر سے نمک ڈالنے یا چھڑکنے سے گریز کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر