Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی اور چکنائی سے تیار غذائیں دماغ کے لیے مضر کیوں ہیں؟ ماہرین نے بتا دیا

Now Reading:

چینی اور چکنائی سے تیار غذائیں دماغ کے لیے مضر کیوں ہیں؟ ماہرین نے بتا دیا
چینی اور چکنائی سے تیار غذائیں دماغ کے لیے مضر کیوں ہیں؟ ماہرین نے بتا دیا

چینی اور چکنائی سے تیار غذائیں دماغ کے لیے مضر کیوں ہیں؟ ماہرین نے بتا دیا

دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد میٹھا شوق سے کھاتی ہے اور انہیں دن میں کئی بار میٹھا کھانے کی طلب ہوتی ہے، ان میں ایسے تمام میٹھے جن میں چینی کے ساتھ چکنائی موجود ہو کھانے کی رغبت کو مزید بڑھاتے ہیں۔

فلاڈیلفیا میں مونیل کیمیکل سینس سنٹر کے محققین کا کہنا ہے کہ بیک وقت چکنائی اور شوگر کی خواہش کا تجربہ کرنا ڈائٹنگ کو بہت مشکل بنا دیتا ہے۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ معدے کو دوسرا دماغ کہا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسٹریس یا پریشانی کے وقت نظام انہضام متاثر ہوتا ہے۔ معدہ  چکنائی اور چینی کو الگ الگ طرح سے ہضم کرتا ہے اور معدہ اسے  ہضم کرنے کے دوران کو دماغ کو ایک سگنل بھیجتا ہے جس سے اس طرح کے کھانے کی خواہش بڑھتی ہے اسی لیے لوگوں کو تلی ہوئی اور میٹھی غذائیں جیسے ڈونٹ کی طلب بار بار پیدا ہوتی ہے۔

اس تحقیق میں محققین نے پایا کہ جس طرح سے چربی اور شکر دماغ پر اثر انداز ہوتے ہیں، آنتوں کے الگ الگ راستوں کے ذریعے، لاشعوری خواہش کو زیادہ کھانے کی طرف لے جاتے ہے۔

Advertisement

چکنائی اور شکر کا امتزاج نمایاں طور پر زیادہ ڈوپامائن کے اخراج کا باعث بنتا ہے ڈوپامائن دماغ میں موجود ایک نیورو ٹرانسمیٹر ہے جس سے موڈ بہتر ہوتا ہے اور آپ اچھا محسوس کرتے ہیں، اسی لیے ڈوپامن کو خوشی کا ہارمون بھی کہا جاتا ہے اس طرح یہ اس طرح کے کھانے کی طلب کو بڑھاتا ہے۔

واضح رہے کہ اب تک یہ ایک معمہ بنا ہوا تھا کہ چکنائی اور چینی سے بنا ایک ڈونٹ کیوں ایک لت کی طرح لوگوں اپبی طرف مائل کرتا ہے۔

محققین کے مطابق کھانا فطری طور پر تقویت دینے والا ہے، لیکن چکنائی اور شکر خاص طور پر پرکشش کیوں ہیں یہ ایک معمہ بن گیا ہے ہم نے اب منہ میں ذائقہ کے خلیات کی بجائے آنتوں میں موجود اعصابی خلیات کی نشاندہی کی ہے جو ایک اہم محرک ہیں۔

اس تحقیق میں چوہوں کو ایسی غذا کھانے کو دی گئی جس میں چکنائی اور چینی موجود تھی تو اس کے بعد ان میں کھانے کی طلب بڑھ گئی۔ سائنسدانوں کے مطابق اس سے یہ وضاحت ہو سکتی ہے کہ انسان لاشعوری طور پر زیادہ چینی اور زیادہ چکنائی والی غذائیں کیوں تلاش کرتے ہیں۔ محققین کو امید ہے کہ ان  کے نتائج سے مستقبل میں موٹاپے کا علاج آسان ہو جائے گا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر