
خوبصورت اور صحت مند بالوں کے لیے ماہرین کے نزدیک بہترین غذا کونسی ہے؟
غذائی ماہرین کے مطابق آپ کے جسم کی طرح بالوں کی صحت کا تعلق اس خواک سے جو آپ کھاتے ہیں اور اس میں کتنی غذائیت ہے۔کیونکہ مناسب غذا سے بالوں کے گرنے سے لے کر خشکی تک کے مسائل میں بہتری آسکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بالوں کے ساتھ جسم کی مجموعی صحت کے لیے تجویز کردہ کیلوریز کا خیال رکھنا بھی اہم ہے یہ جسم کی ساتھ صحت مند بالوں کے لیے درکار ہارمونز کی پیداوار کے لیے توانائی فراہم کرتی ہے، اس لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ بنیادی کیلوریز کی ضروریات پوری ہوں۔
جہاں تک بالوں کے لیے بہترین غذا کا تعلق ہے تو ماہرین غذائیت سالمن مچھلی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ اس کے اندر اعلیٰ معیار کا پروٹین پایا جاتا ہے۔
رجسٹرڈ غذائی ماہر فرانسس لارجمین روتھ کے مطابق سپر فوڈ میں شامل سالمن میں بالوں کی صحت میں اضافے کے لیے پروٹین کے ساتھ دیگر غذائی اجزاء جیسے میرین کولیجن، اومیگا تھری اور زنک بھی کثیر مقدار میں ہائے جاتے ہیں۔

Salmon, chilled fresh salmon fillet slices in ice cubes on graphite slate cutting board.
یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ بال پروٹین سے بنتے ہیں، خاص طور پر کیراٹین سے تو صحت مند بالوں کی نشوونما کے لیے خوراک میں مناسب مقدار میں پروٹین شامل کیا جانا ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روتھ نے پروٹین اور وٹامن ڈی سے بھرپور اس مچھلی کو ہفتے میں دو بار کھانے کا مشورہ دیا ہے۔
حال ہی میں سالمن کو دنیا کی چند بہترین غذاؤں میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ بالوں کو صحت مند رکھنے کے علاوہ دیگرفوائد بھی پیش کرتی ہے جس میں میں کینسر، ڈیمنشیا اور امراض قلب سے تحفظ بھی شامل ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق اس مچھلی کا ہفتے میں دوبار استعمال، جنک فوڈ کی وجہ سے جسم کو پہنچنے والے نقصان کو بھی ریورس کر سکتا ہے۔ اگرچہ، سالمن اس فہرست میں واحد سپر فوڈ نہیں ہے، بادام، اخروٹ، انڈے، ترش پھل، چکن اور پھلیاں بھی بالوں کی صحت کے لیے بہترین ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News