
فاسٹ فوڈ کھانے کے شوقین افراد کے لئے تشویشناک خبر
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق انتہا درجے پر پروسیس شدہ غذا کھانا ایک نشے کی صورت اختیار کرسکتا ہے بالکل ایسے جیسے سگریٹ وغیرہ۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ انتہا درجے پر پروسیس کی گئیں خوراک کھانا سگریٹ یا شراب کی طرح ایک نشے یا لت کی صورت اختیار کرجاتا ہے۔
محققین نے کھانے کی لت کی پیمائش کے لیے 35 سے زائد ممالک سے 281 مطالعات کا جائزہ لیا جس میں تجزیہ کرنے کے لیے 11 مختلف معیارات استعمال کیے گئے۔
تحقیق میں ان شرکا کو شامل کیا گیا جو پچھلے چند سالوں سے الٹرا پروسیس شدہ کھانے کھارہے تھے۔
محققین نے اوسطاً 14 فیصد بالغ، 12 فیصد بچے اور 32 فیصد موٹے افراد میں خوراک کی لت میں اضافہ پایا۔
الٹرا پروسیس شدہ کھانوں میں خالص کاربوہائیڈریٹ اور اضافی چکنائی ہوتی ہے، یہ دونوں دماغ میں ڈوپامائن کی مقدار خارج کرتے ہیں جیسے سگریٹ پینے یا شراب نوشی کے دوران خارج ہوتا ہے جو تسکین کے جذبات کو بڑھا دیتا ہے۔
اگر قدرتی کھانوں کی بات کی جائے تو ان میں چکنائی یا کاربوہائیڈریٹ کی سطح بہت کم یا بالکل نہیں ہوتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News