
صرف دو ہفتوں میں بڑھاپے کو کہیں بائے، اور جواں نظر آئیں
شاہی خاندان کی ایک معروف ماہر غذائیت نے ایک انوکھا دعویٰ کر ڈالا ہے جس کے مطابق صرف دو ہفتوں تک ان تین باتوں پر عمل عمر رسیدگی کے اثرات کو دور کر کے آپ کو جواں بنا سکتا ہے۔
برطانیہ میں مقیم شاہی خاندان کی ماہر غذائیت گیبریلا میور کے مطابق بہترین اور صحت بخش غذا بڑھاپے کی علامات کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ ان کے مطابق صرف 2 ہفتوں میں بڑھاپے کو ریورس کرنے کے 3 طریقے ایسے ہیں جو آپ کے جواں جلد کے خواب کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
گیبریلا کا کہنا ہے کہ ہم سب اپنے مستقبل، خود کو بہتر بنانے اور زندگی کو بدلنے والی بہت ساری سادہ تبدیلیاں کرنے کی طاقت رکھتے ہیں جس کے لیے سائنسی ثبوت موجود ہیں کہ وہ کام کرتی ہیں، اور یہ فطری بات ہے کہ بہت سے لوگ غیر صحت بخش کھانے کی عادات میں مبتلا ہیں تو اسے چھوڑنا مشکل نہیں ہے۔
ان میں جنک فوڈ، سگریٹ نوشی، الکحل، آلودگی اور پانی کی بوتلوں سے پی ایف اے سب ایسے محرک یا عوامل ہیں جو بڑھاپے کی ابتدائی علامات کا باعث بنتے ہیں۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اس کو تبدیل کرنے کی صلاحیت ہر ایک کے پاس ہے، آپ کی عمر یا صحت کی حالت کچھ بھی ہو، اس کو پلٹنے میں کبھی دیر نہیں لگتی۔ گیبریلا کے مطابق، صرف تین باتوں کو اپنانے سے عمر بڑھنے کے عمل کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے تاکہ آپ زیادہ جواں نظر آسکیں۔
شوگر سے پرہیز کریں
اگرچہ میٹھا کھانا ہر ایک فرد کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے تاہم چینی سے پرہیز نہ صرف مجموعی صحت کے لیے اچھا ہے، بلکہ عمر بڑھنے کی رفتار کو بھی کم کر سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شوگر ’’دائمی سوزش‘‘کا باعث بنتی ہے، جس سے قبل از وقت بڑھاپے کے اثرات نمودار ہونے لگتے ہیں۔
متوازن غذائی اجزاء
متوازن غذا کے استعمال سے مجموعی صحت کو فائدہ ہوتا ہے، لیکن کچھ غذائی اجزا بڑھاپے کو روکنے والی سپر پاورز رکھتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹس جیسے وٹامن اے، سی اور ای پھلوں اور سبزیوں میں وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ جو کہ فری ریڈیکلز کو بے اثر کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں یہ فری ریڈیکلز قبل از وقت بڑھاپے کے اصل محرک ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹس کے ساتھ، اومیگا 3 فیٹی ایسڈ دراصل جلد کو نمی فراہم کر کے جلد کی لچک کو فروغ دیتے ہیں جس سے فائن لائنز اور جھریاں کم ہونے لگتی ہیں۔ اسی طرح سالمن جیسی چربی والی مچھلی جلد کی لچک مزید بڑھاتی ہے۔
گرم اور سرد
معتدل درجہ حرارت ایک انتہائی اچھی اینٹی ایجنگ تکنیک ہو سکتی ہے۔ گرم موسم یا گرم پانی دونوں ہی جلد پر جھریوں کا سبب بنتے ہیں تو کوشش کریں کہ سرد موسم میں کچھ وقت کھلی فضا میں چہل قدمی کریں اور شاور لینے کے لیے بہت زیادہ گرم پانی سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News