Advertisement
Advertisement
Advertisement

دن بھر میں چائے کے کتنے کپ آپ کی عمر بڑھا سکتے ہیں؟ تحقیق میں حیران کن انکشاف

Now Reading:

دن بھر میں چائے کے کتنے کپ آپ کی عمر بڑھا سکتے ہیں؟ تحقیق میں حیران کن انکشاف
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟

چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟

 چائے ایک صحت بخش مشروب ہے جسے لوگوں کی اکثریت دن کے آغاز پر استعمال کرتی ہے تاہم حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں اس خوش ذائقہ مشروب کی اور بھی افادیت سامنے آئی ہے جس کے مطابق چائے کا استعمال آپ کی صحت کے ساتھ زندگی کو بڑھاسکتا ہے۔

چین کے چینگڈو کی سچوان یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق دن میں تین کپ چائے پینا آپ کی زندگی کو بڑھا سکتا ہے۔ چائے کے صحت اور عمر رسیدگی پر اثرات جاننے کے لیے ایک تحقیق کی گئی جس میں محققین نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 37 سے 73 سال کی عمر کے 5998 افراد کے علاوہ چین میں 30 سے ​​79 سال کی عمر کے 7931 افراد کے چائے پینے کی عادتوں کے حوالے سے سروے کیا۔ واضح رہے اس سروے میں زیادہ تر مردحضرات شامل تھے۔

تمام شرکاء سے سوال کیا گیا ہے وہ دن بھر میں کتنے کپ اور کس طرح کی چائے جیسے کالی، سبز، پیلی یا روایتی چینی اولونگ چائے پیتے ہیں۔ اسی طرح تمام شرکاء کی حیاتیاتی عمر کو ان کے جسم میں چربی ، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو دیکھتے ہوئے نوٹ کیا گیا۔

تاہم، یہ مطالعہ محض مشاہدہ تھا، لہذا محققین یہ ثابت نہیں کر سکے کہ آیا چائے پینے سے حیاتیاتی عمر میں کمی آتی ہے۔ بہر حال، مسلسل چائے پینے والوں میں عمر بڑھنے کی علامات آہستہ اور دیر سے ظاہر ہوئیں۔

Advertisement

محققین کا نتائج کو مد نظر رکھتے ہو ئے کہنا تھا کہ روزانہ تقریباً تین کپ چائے یا چھ سے آٹھ گرام چائے کی پتی کا استعمال بڑھاپے کے خلاف سب سے زیادہ واضح فوائد پیش کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید یہ بھی نتیجہ اخذ کیا کہ اعتدال پسند چائے کا استعمال مسلسل چائے پینے والوں کی نسبت بڑھاپے کی رفتار کو سست کرنے جیسے مضبوط ترین فوائد پیش کرتا ہے۔ تحقیق میں شامل ایسے شرکاء جنہوں نے چائے پینا چھوڑ دیا تھا ان میں عمر بڑھنے کی علامات ظاہر ہونا شروع ہونے لگی۔

محققین کا خیال ہے کہ اس کی وجہ چائے میں موجود  ایک بایو ایکٹیو مادہ پولیفینول ہے جو گٹ بیکٹیریا کو ماڈیول کرتا ہے، مدافعتی نظام، میٹابولزم اور علمی افعال کو منظم کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ فلیوونائڈز ایک قسم کا پولی فینول جو چائے میں بکثرت پایا جاتا ہے عمر رسیدگی کے اثرات کو دور کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

محققین کے مطابق چائے کا استعمال عمر سے متعلق بیماریوں جیسے کہ امراض قلب ، ذیابیطس، ڈیمنشیا اور کینسر کی کچھ اقسام سے بچا سکتا ہے، اور موت کے کم خطرے سے منسلک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ  چائے کا استعمال انسانوں میں حیاتیاتی عمر بڑھنے کے عمل کو سست کر سکتا ہے۔

Advertisement

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے دوران چائے کی کسی خاص قسم سے عمر رسیدگی کے اثرات پر کوئی فرق نہیں پڑا ہر طرح کی چائے نے اسی طرح کے فوائد پیش کیے جبکہ چائے کو گرم یا ٹھنڈا پینا بھی اثرانداز نہیں ہوا تاہم اس تحقیق کے دوران شرکاء سے چائے کے کپ کا سائز نہیں پوچھا گیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر