Advertisement
Advertisement
Advertisement

سبز چائے پینے والوں کے لئے اہم خبر

Now Reading:

سبز چائے پینے والوں کے لئے اہم خبر

سبز چائے پینے والوں کے لئے اہم خبر آ گئی ہے۔

بیشتر افراد وزن کم کرنے کے لئے سبز چائے کا استعمال کرتے ہیں، لیکن تیزی سے وزن کم کرنے کے دوران اکثریت چند ایسی غلطیاں کر جاتی ہے جو ان کی صحت کو کافی حد تک متاثر کرسکتی ہیں۔

خالی پیٹ پینا

اکثریت اپنی صبح کا آغاز خالی پیٹ چائے کے بجائے سبز چائے سے کرتی ہے۔

سبز چائے میں موجود ٹینن پیٹ کی تیزابیت کو بڑھاتا ہے جو پیٹ کی تکلیف یا متلی کی وجہ بنتا ہے۔

Advertisement

زیادہ مقدار میں پینا

کسی بھی چیز کی زیادتی انسانی صحت کیلئے کسی صورت بہتر نہیں ہے، بہت زیادہ سبز چائے پینا نیند کی خرابی، اضطراب اور ہاضمے کے مسائل سے دوچار کرسکتی ہے۔

رات میں پینا

سبز چائے میں موجود کیفین نیند کے سائیکل میں مداخلت کرتی ہے، سونے سے کم از کم 2 سے 3 گھنٹے پہلے سبز چائے پینے سے ہر صورت گریز کریں۔

کھانے کے فوراً بعد پینا

کھانے کے فوراً بعد سبز چائے پینا کھانے سے آئرن جذب کرنے کے عمل کو متاثر کرتا ہے، یہ وقت کے ساتھ خون کی کمی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

Advertisement

گرم گرم پینا

اُبلتے ہوئے پانی میں فوراً ٹی بیگ ڈال دینا کسی صورت مناسب نہیں۔

یہ سبز چائے میں موجود فائدہ مند مرکبات کو تباہ کر دیتا ہے جس کے نتیجے میں ذائقہ کڑوا ہوجاتا ہے۔

اُبلنے پانی کو ہلکا ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں ٹی بیگ شامل کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر