Advertisement
Advertisement
Advertisement

پلاسٹک کے زیپ لاک بیگ کو کتنی بار دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

Now Reading:

پلاسٹک کے زیپ لاک بیگ کو کتنی بار دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا
پلاسٹک کے زیپ لاک بیگ کو کتنی بار دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

پلاسٹک کے زیپ لاک بیگ کو کتنی بار دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

ہمارے معاشرے میں یہ عام رجحان موجود ہے کہ پلاسٹک کی تھیلیوں اور خاص کر زپ لاک بیگز کو ایک بار استعمال کے بعد دھوکر دوبارہ کئی بار استعمال کیا جاتا ہے۔

جبکہ کچھ لوگ اکثر ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے بھی ان تھیلیوں کو بار بار استعمال کرتے ہیں وجہ کوئی بھی ہو کیا ان تھیلیوں کو دوبارہ استعمال کرنا درست ہے اور ماہرین اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔

 عام پولی تھین بیگز کے برعکس زیپ لاگ بیگز زیادہ معیاری ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ دوبارہ کئی بار استعمال ہونے کے لیے بلکل محفوظ ہیں۔

زپ لاک بیگز بنانے والی مشہور کمپنی کا کہنا ہے کہ  تھیلوں کو دوبارہ استعمال کرنے سے پہلے انہیں صابن سے ہاتھ سے دھو کر اور ہوا میں خشک کریں۔

تاہم کچھ معاملات ایسے ہیں جن میں ان کو دوبارہ استعمال نہیں کیا جاسکتا، ماہرین کے مطابق ان بیگز میں کچا گوشت، مچھلی، انڈے، ممکنہ طور پر الرجی پیدا کرنے والے کھانے، باسی یا خراب کھانے موجود ہوں تو ایسی صورت میں انہیں دوبارہ استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ جب ان بیگز کو دوبارہ  دھوکر بھی استعمال کیاجائے تو اس میں محفوظ کیے جانے والے کھانے یا غذا  خراب ہوسکتی ہے۔

Advertisement

اسی طرح زپ بیگز میں موجود چٹنی یا کیچپ جو تھیلی کی دیواروں سے چپکی ہوئی ہو  اسے صاف کرنا اور دوبارہ استعمال کرنا مشکل ہوگا اسی لیے اسے طرح کی تھیلیوں کو بھی ہرگز استعمال نہ کریں۔

زپ لوک بیگ کو کتنی بار دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے اس کے بارے میں کوئی صحیح تعداد مقرر نہیں ہے، تاہم ان بیگز میں خشک کھانوں اور غذاؤں کو محفوظ کرنے سے  ان کی صفائی آسانی سے ہوسکتی ہے اور اس طرح انہیں دوبارہ کئی بار استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر